خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 553
۵۵۳ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء خطابات شوری جلد دوم طرف تو یہودیوں اور عیسائیوں پر لعنت ڈالی ہے اور کہا ہے کہ ان میں یہ یہ بُرائیاں ہیں اور دوسری طرف یہ تعریف بھی کی ہے کہ ان میں بعض ایسے لوگ ہیں جو اپنے دل میں اللہ تعالیٰ کی خشیت رکھتے ہیں اور تکبر سے کام نہیں لیتے۔گویا قومی طور پر تو یہود اور نصاری کی خدا نے مذمت کی مگر انفرادی رنگ میں بعض کی تعریف کر دی۔اسی طرح شراب کو خدا تعالیٰ نے نجس اور عمل شیطان قرار دیا ہے مگر ساتھ ہی فرمایا ہے کہ اس میں فائدے بھی ہیں۔تو یہ ایسا دستور ہے جسے دین نے بھی تسلیم کیا ہے اور دنیا نے بھی۔اور قوم میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اجتماعی رنگ میں کاموں کے نتائج کو دیکھا جائے تاکہ سب طور پر زور لگا کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔اگر لاہور کی جماعت کا کوئی دوست جس نے اب تک کے تمام چندے ادا کر دیئے ہوں یہ کہے کہ جب میں چندہ ادا کر چکا ہوں تو مجھے تم بُرا کیوں کہتے ہو؟ تو ہم اسے کہیں گے کہ ہم تمہیں اس لئے ملامت کرتے ہیں تا کہ تم دوسروں کو بیدار کرنے میں حصہ لو اور ان کی سستی اور غفلت کو دُور کرو۔غرض دوسروں کو بیدار اور ان کو ہوشیار کرنے کے لئے اجتماعی عیب اچھوں کی طرف منسوب ہو جاتے ہیں اور اجتماعی خوبی بُروں کی طرف منسوب ہو جاتی ہے پس دوستوں کو چاہئے کہ بجائے اس کے کہ اس پر بُرا منائیں کہ ان کی جماعتوں کے نام مجلس شوری میں کیوں پیش کئے گئے ہیں وہ اپنی اپنی جماعتوں میں جا کر انہیں سمجھا ئیں اور کہیں کہ تم نے ذلیل کرا دیا۔اگر تم چندہ کی ادائیگی میں سستی سے کام نہ لیتیں تو یہ ذلت ہمیں کیوں برداشت کرنی پڑتی۔پس وہ شخص جو بارہ مہینے باقاعدگی کے ساتھ چندہ ادا کرتا رہا ہے مگر آج اس مجلس میں اُس کی جماعت کا نام نادہند جماعتوں کی فہرست میں سُنا یا گیا ہے اُسے چاہئے کہ وہ اپنی جماعت کو جا کر کہے کہ میں تو بارہ مہینے اپنا حق ادا کرتا رہا مگر مجلس شوریٰ میں شریک ہوکر ساری شرمندگی مجھ کو حاصل ہوئی اس لئے آئندہ اپنی اصلاح کرو اور اس غفلت کو دور کر کے چندوں کی ادائیگی میں حصہ لو۔پس دوست بجائے اس پر گلہ اور شکوہ کرنے کے ایک پختہ ارادہ اور عزم کے ساتھ اپنی جماعتوں میں واپس جائیں اور یہ عہد کریں کہ آپ اپنی جماعت کو بیدار کر دیں گے۔اگر آپ کے دلوں میں فہرست سُن کر درد پیدا ہوا ہے تو یہ درد ناظروں کے خلاف نہ نکالیں، صدر انجمن احمدیہ کے خلاف نہ نکالیں بلکہ اگر یہ درد ظاہر