خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 161 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 161

خطابات شوری جلد دوم ۱۶۱ مشاورت ۱۹۳۷ء اور کرتے رہے، یہاں تک کہ ایک لمبا عرصہ گزر گیا۔آخر ایک دن میں نے کہا کہ آؤ اس غلہ کو تو لیں تو سہی، کتنا باقی ہے۔آپ فرماتی ہیں جب تو لا تو اُس کے تھوڑے دنوں کے بعد ہی وہ ختم ہو گیا ہے کیونکہ پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف سے امداد کا ایک سلسلہ جاری تھا چاہے وہ کسی رنگ میں ہو، چاہے اُن کی بُھوکیں کم کر کے، چاہے اُن کی طاقتیں بڑھا کر ، چاہے تحائف کی کثرت کر کے۔غرض کسی نہ کسی رنگ میں امداد کا سلسلہ جاری تھا، جب حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے چاہا کہ غلہ تول کر دیکھیں اور پھر تو لا تو چند دنوں کے بعد ہی ختم ہو گیا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا واقعہ مجھے یاد ہے۔آپ کو بیماری کی وجہ سے ہمیشہ مشک استعمال کرنا پڑتا تھا۔ایک دفعہ کوئی دوست تحفہ کے طور پر مشک لائے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اُسے ایک لمبے عرصہ تک استعمال کرتے رہے۔ایک دن فرمایا یہ مشک ختم ہونے میں نہیں آتا، دیکھیں تو سہی کتنا باقی ہے۔چنانچہ اُسے تول کر دیکھا گیا اور پھر بہت تھوڑے عرصہ میں ہی وہ ختم ہو گیا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو برکتیں آتی ہیں، وہ کبھی ختم نہیں ہوتیں اور روپیہ تو خواہ ارب، دس ارب ہو ختم ہو جاتا ہے۔پس روپے سے رونق نہیں بلکہ رونق ایمان سے ہوتی ہے۔روپے سے تو عجب ، فخر اور ریاء پیدا ہوتا ہے بشرطیکہ ایمان نہ ہو اور جب ایمان ہو تو پھر انسان کی روپے پر نظر نہیں ہوتی بلکہ خدا تعالیٰ پر نظر ہوتی ہے۔حضرت خلیفہ اسی الا ؤول فرمایا کرتے تھے۔ایک بڑھیا عورت تھی ، جو بڑی نیک اور پر ہیز گار تھی اُس کا ایک ہی لڑکا تھا، اور دونوں سخت غربت سے گزارہ کرتے تھے۔ایک دن مجھے خیال آیا کہ اُن کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا ، چلو اُن کا حال چل کر دریافت کریں۔میں گھر گیا اور اُس بڑھیا سے پوچھا کہ کوئی ضرورت ہو تو بتا ئیں۔وہ کہنے لگی ، بیٹا ہم پر اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی فضل ہے کسی قسم کی تکلیف نہیں۔میں نے بڑا اصرار کیا کہ کوئی ضرورت ہو تو بتاؤ۔وہ کہنے لگی ، کوئی ضرورت نہیں۔روٹی اللہ تعالیٰ بھیج دیتا ہے اور سونے کے لئے ہمارے پاس ایک لحاف ہے۔ماں بیٹا ہم اکٹھے سو جاتے ہیں۔جب ایک طرف گرم ہو جاتی ہے، تو دوسرا پہلو بدل لیتے ہیں۔وہ سرد ہو جائے تو پھر پہلی کروٹ پر لیٹ جاتے ہیں اور اس طرح