خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 510 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 510

خطابات شوری جلد اوّل ۵۱۰ مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء پڑ جائے گی۔اب اس سال سے اس خواب کے پورے ہونے کا سامان ہو گیا ہے۔اب کے ۲۴ آدمی بغیر ہمارے مشورہ کے غیر احمدیوں میں سے لا کر داخل کر دیئے گئے ہیں اس کا نتیجہ یہی ہو سکتا ہے کہ آہستہ آہستہ ہمارے آدمیوں کو کم کر دیا جائے۔پس یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ کیا وجہ ہے جب بھرتی کے لئے تحریک کی جاتی ہے تو سب جماعتوں میں سے بھرتی ہونے والے آدمی نہیں ملتے۔اس میں تو تعلیم یافتہ اصحاب بھی جا سکتے ہیں اور وہاں انہیں جو مشقت اٹھانی پڑے وہ ان کے لئے بھی مفید ہو سکتی ہے میں اس وقت یہ سننا چاہتا ہوں کہ وہ کیا مجبوریاں اور کیا وقتیں ہیں جن کی وجہ سے سب جماعتوں نے ابھی تک ادھر توجہ نہیں کی اگر وہ معلوم ہو جائیں تو ان کے ازالہ کی کوشش کی جائے۔“ چند ممبران کے اظہارِ رائے کے بعد حضور نے فرمایا : - مختلف احباب کے اظہار خیالات سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض جماعتوں کو ٹیریٹوریل فورس کے متعلق پوری طرح معلومات حاصل نہیں ہیں۔میں سمجھتا ہوں ناظر صاحب امور عامہ ٹیریٹوریل کی بھرتی کے متعلق جو کام کر رہے ہیں اگر میاں شریف احمد صاحب یہاں ہوتے (بوجہ علالت حضرت میاں صاحب مجلس میں تشریف نہ رکھتے تھے ) تو ان بیانات کی تردید کرتے کہ بھرتی کے لئے کوشش نہیں کی جاتی۔اصل بات یہ ہے کہ بھرتی کے لئے آدمی بھی بھیجے جاتے ہیں۔اخبارات میں اعلانات بھی کئے جاتے ہی۔اور چٹھیاں بھی لکھی جاتی ہیں لیکن واقعہ یہ ہے کہ دونوں بیانات درست ہیں۔بہت سے لوگ اس بھرتی کے متعلق نا واقف بھی ہیں اور محکمہ نے بھرتی کے لئے کوشش بھی کی ہے۔ایک بات اثر کرنے والی ہوتی ہے لیکن اگر اس کے متعلق ایک آدھ بار کہہ کر پھر خاموشی اختیار کر لی جائے تو وہ محو ہو جاتی ہے۔محکمہ والے ایک اعلان کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آج سے چار پانچ سال قبل جو اعلان کیا گیا تھا۔اس کا آج بھی اثر ہونا چاہیے لیکن یہ بات غلط ہے جب تک تحریکات بار بار نہ ہوں ، دل سے محو ہو جاتی ہیں۔لازماً ہر سال ایسا ہونا چاہیے کہ یہ تحریک کی جائے۔اس کے لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ ایک ٹریکٹ شائع کیا جائے اور اشتہاری اصول پر شائع کیا جائے۔ریکروٹنگ کے متعلق میں نے ٹریکٹ پڑھے ہیں جو گزشتہ جنگ کے زمانہ میں شائع کئے جاتے تھے۔ان میں اس طرح بھرتی کے لئے تحریک کی جاتی کہ