خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 87 of 110

خطابات — Page 87

87 شرعی نبی نہیں ہوسکتا اور رہتی دنیا تک صرف اور صرف آپ کی شریعت قائم رہے گی جو آپ پر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی صورت میں اتاری ہے۔- الله پس اگر اب خدا تعالیٰ کا قرب پانے کا کوئی ذریعہ ہے تو آنحضرت نے کی ذات ہے۔اب اگر نجات پانے کا کوئی ذریعہ ہے تو آنحضرت ﷺ کی غلامی میں آکر یہ نجات مل سکتی ہے۔پس آؤ اور خالص ہو کر اس کی غلامی اختیار کرو کہ اس در کے علاوہ اب اور کوئی راہ نجات نہیں ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ نے یہ بتانے کے لئے کہ آپ کا یہ دعویٰ کہ میں تمام دنیا کے انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں اور اب ہر زمانہ کے انسان کے لئے رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں، سچا دعوی ہے، یہ بھی اعلان فرمایا کہ میرے اس نبی کی غلامی میں ہی وہ مسیح و مہدی مبعوث ہوگا جو میرے اس رسول کے پیغام کو محفوظ رنگ میں تمام دنیا تک پھیلائے گا جب وہ ذرائع بھی میسر آئیں گے جب یہ پیغام پھیلانے میں کوئی روک مانع نہیں ہوگی۔اگر زمینی روکیں پیدا کر دی جائیں گی تو فضاؤں سے یہ پیغام نشر ہوگا۔اگر ایک علاقہ میں مخالفت کا زور ہوگا تو دوسرے علاقہ میں مسیح محمدی کی جماعت کی لہلہاتی کھیتیوں کے پنپنے کے لئے زرخیز زمینیں میسر آجائیں گی۔اگر ایک ملک میں پابندیاں لگیں گی تو دوسرے ملکوں میں مسیح محمدی کے قبول کرنے کی طرف توجہ پیدا ہوگی۔کہ دراصل یہی وہ حقیقی اسلام ہے جو صلى الله آنحضرت ا لے کر آئے تھے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں آج مسیح محمدی کے غلام آنحضرت ﷺ کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور کیونکہ اللہ تعالیٰ کی تائیدات کے وعدے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ ہیں جن کا