خطابات — Page 86
86 صلى الله قدرت ہوگی اور اس سے چھٹے رہ کر ہی ہر فرد جماعت اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظارے بھی دیکھے گا اور اپنی روحانی ترقی کی طرف بھی قدم بڑھائے گا کیونکہ خلافت کی طرف سے ملنے والی ہدایات اور نصائح وہی ہوں گی جو خدا تعالیٰ نے اپنے آخری فی ﷺ کے ذریعہ سے آئندہ تمام زمانوں کے انسانوں کے لئے ہمیں بتائی تھیں اور جو قرآن کریم کی تعلیم اور احادیث کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہیں۔لیکن سامنے ہونے کے باوجود دنیا انہیں بھلا چکی ہے یا اس کی جاہلانہ وضاحتیں کرتے ہوئے اور تفسیریں بیان کر کے اُسے بگاڑ دیا ہے۔آپ غیروں کی تفسیر میں پڑھ لیں بعض آیات کی عجیب مضحکہ خیز قسم کی تفسیریں کی ہوئی ہیں جو کسی کو اسلام کے قریب لانے کی بجائے مزید ہٹانے والی ہوں گی۔ان تعلیمات کا صحیح فہم اور اور اک اس زمانہ میں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عطا فرمایا اور آپ علیہ السلام کے بعد خلافت احمدیہ کے جاری نظام نے اسے دنیا میں پھیلانے کی ہمیشہ کوشش کی اور کر رہی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ یہ کوشش جاری رہے گی کیونکہ جس مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو مبعوث فرمایا تھا اس مقصد کو آگے چلانے کے لئے اس زمانہ میں آپ ﷺ کے عاشق صادق کو خدا تعالیٰ نے مبعوث فرمایا۔صلى الله آنحضرت ﷺ کو جب اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا تو آپ کے ذریعہ یہ اعلان کروایا: قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُوْلُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيْعًا یعنی اے رسول! : تو اعلان کر دے، اے لوگو! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔اور پھر خاتم انہین کہہ کر اس بات پر بھی مہر ثبت کر دی کہ اب آپ کے بعد کوئی سورۃ الاعراف۔آیت 159