خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 89
خطابات طاہر جلد دوم 89 افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء کر رہے ہیں تو پھر بھی وہ کھڑے ہیں خدا کے حضور، وہ کہتے ہیں عجیب وغریب خواب تھی یہ خواب دیکھ کر ایک دم میرے دل میں احمدیت کی طرف توجہ پیدا ہوئی اور وہ احمدی ہوئے لوگوں نے مخالفت کی اور اب وہاں خدا کے فضل سے پانچ آدمیوں کی ایک جماعت قائم ہوگئی ہے اور کوئی مخالفت اثر نہیں دکھا رہی۔غانا کے ایک کے دوست کا دلچسپ واقعہ ہے مسٹر بشیر دانکور کی اہلیہ کو چھ سال سے حمل ساقط ہو جایا کرتا تھا اور اب مجھے یہ واقعہ یاد نہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ جس کے ساتھ ہوتا ہے وہ یاد رکھتا ہے اور پھر بتا تا ہے وقت کے اوپر ، وہ ہمارے مبلغ کے پاس پہنچے اور انہوں نے ان کو بتایا کہ میں نے یہ واقعات لکھ کر خلیفتہ امیج کی خدمت میں بھجوائے اور دعا کے لئے درخواست کی تو مجھے انہوں نے یہ جواب بھیجا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی اور ساتھ ہی اس بچی کا نام امتہ اٹھی تجویز کر دیا۔چنانچہ وہ اسقاط بھی ختم ہو گیا اور اب جو بچہ پیدا ہو وہ واقعہ بچی تھی اور اس کا نام ہم نے امتہ اتنی رکھ دیا ہے۔ایک دوست راولپنڈی کے نئے احمدی ہوئے انہوں نے خط لکھا، بڑا اصرار کیا کہ میں تو نشان مانگتا ہوں بیٹے کا ، بیٹے کا نام رکھ کے دیں اور ان کے ہاں بیٹے کی بجائے بیٹی ہوگئی اور وہ کہتے تھے۔میں ایک سال کا نیا احمدی، میرے دل میں بڑ اوسوسہ سا بھی اٹھا کہ یہ کیا بات ہے خلیفہ وقت کی دعائیں، حالانکہ غلط ہے خدا مالک ہے خلیفہ وقت تو ایک ادنی چاکر ہے، وہ تقدیر کا مالک کیسے بن سکتا ہے۔عاجزانہ درخواست کرتا ہے، خدا جماعت کی خاطر اپنی غیرت دکھانے کے لئے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل ، حضرت اقدس محمد مصطفی مہینے کی برکت سے دعائیں سنتا ہے تا کہ ایمان میں اضافہ ہو۔یہ حیثیت ہے صرف بہر حال اس سے تو وہ نا واقف ہے، نیا تھا۔کہتے ہیں میرے دل میں ہلکا سا وسوسہ اٹھا کہ یہ کیا قصہ ہے؟ کہتے ہیں چند دن کے بعد میری ڈاک پہنچی جو آپ کے لنڈن سے بچی کی پیدائش سے ڈیڑھ مہینہ پہلے سے چلی ہوئی تھی اور وہ کسی اور امیر کی معرفت کسی جگہ سے وہ چکر کھا کے آئی اس کے پاس یعنی ربوہ پہلے گئی تھی اور پھر یہاں پہنچی۔کہتے ہیں جب میں نے خط پڑھا تو میری درخواست یہ تھی کہ دعا کریں لڑکا پیدا ہو اور لڑکے کا نام رکھیں۔آپ نے مجھے جواب میں یہ لکھا اللہ تعالیٰ آپ کو بچی مبارک فرمائے اور آپ کی بچی کا میں یہ نام تجویز کرتا ہوں۔وہ کہتے ہیں میری تو