خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 88 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 88

خطابات طاہر جلد دوم 8 88 افتتاحی ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء حصہ لیتی۔عورتیں اتنی قربانی دے رہی ہیں اور اس نے نیت باندھ لی کہ اچھا اللہ میاں اگر مل گیا تو میں دے دوں گی۔کہتے ہیں پچھلے ہفتے ہی وہ زیور مل گیا اور ہم بھجوا رہے ہیں۔جرمنی سے ایک دوست نے مجھے خط لکھا کہ میرے تین عرب دوست ہیں، ان میں میں تبلیغ کر رہا ہوں اور ایک عرب دوست ان بیچاروں کا کام ہو نہیں سکتا وہ معاملہ آخری طور پر رد ہو گیا ہے یا ہونے والا ہے اور بہت مایوس ہیں۔میں نے آپ کو دعا کے لئے لکھا تھا تو ایک عرب دوست عمر احمد صاحب کو پتا چلا اس نے مجھے کہا کہ میرے لئے بھی دعا کے لئے لکھو۔چنانچہ اس نے لکھا اور چونکہ یہ خاص ذکر کیا تھا اس لئے اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے خاص دل میں دعا کی تحریک پیدا کی اور میں نے اس کو جواب دیا کہ مجھے امید ہے تم فکر نہ کرو، میں نے دعا کی ہے۔وہ کہتے ہیں جس دن خط ملا ہے اسی دن اس کا کام ہو گیا۔باقی دو عرب جو نہ دعا کے لئے کہنے کے لئے تیار تھے اور نہ تعاون کرتے تھے بلکہ جماعت سے نفرت کرتے تھے جب انہوں نے یہ واقعہ دیکھا تو انہوں نے بھی دلچسپی لینی شروع کر دی اور کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اس کو مزید یقین دلانے کیلئے کہ یہ اتفاقی حادثہ نہیں ہے چند دن کے بعد اس کو یہ نظارہ بھی دکھایا کہ میں نے اپنے لئے دعا کے لئے لکھا تھا جس دن آپ کا مجھے تسلی کا خط آیا اس دن میرا بھی کام ہو گیا۔خط ملا اور ادھر کام کی اطلاع مل گئی تو اس کا ایمان پھر کہتے ہیں بڑا قوی ہو گیا۔اس نے کہا کہ یہ اتفاقی حادثات نہیں ہیں۔ایک بیعت بنگلہ دیش کی خواب کے ذریعے بڑی دلچسپ ہوئی۔خواب کے ذریعے بہت سی بیعتیں ہورہی ہیں میں وہ نمونہ آپ کو بتا دوں ایک دوست ہیں جن کو کبھی بھی احمدیت کا کوئی پیغام نہیں ملا تھا دھنورا گاؤں ہے وہاں نہ کوئی جماعت، نہ قریب جماعت وہاں محمد بلال حسین صاحب خواب کے ذریعے احمدی ہوئے۔انہوں نے خواب میں دیکھا کہ کچھ لوگ جمع ہیں جن میں سے پانچ افراد اجنبی ہیں، ان میں سے چار ایک ہی بستر پر لیٹے ہیں۔پوچھنے پر سب نے یہ جواب دیا کہ میں احمدی ہوں، پانچواں شخص جو الگ بیٹھا ہوا تھا اس نے کہا کہ میرا نام حضرت ابوطاہر احمد ہے۔میں نے کہا آپ امام مہدی ہیں۔اس نے کہا ہاں۔تعبیر اس کی یہ ہے کہ چار خلفاء ہیں اور ایک حضرت امام مہدی جو میرے روحانی باپ بھی اور جسمانی باپ بھی ، تو ابو طاہر سے مراد میں نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کھڑے تھے۔گویا یہ چار خلفاء آرام