خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 54
خطابات طاہر جلد دوم 54 5۔4 افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپاہی بن کر اسلام کے لئے ساری دنیا کے پھل سمیٹیں جو اللہ تعالیٰ کی رحمت آپ کو عطا کر رہی ہے۔ڈنمارک میں سورم ہینسن صاحب نے ، ڈنمارک سے یوگوسلاویہ کا دورہ کیا تھا اور یہ بھی بہت ہی ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے والے ہیں، نہایت عمدہ رپورٹ ہے ان کی اور مجھے بہت خوشی ہوئی۔اللہ کے فضل کے ساتھ کہ بہت اچھا کام انہوں نے کیا ہے، بڑی حکمت کے ساتھ رابطے قائم کئے اور لٹریچر تقسیم کیا اور ان لوگوں کو دعوتیں دیں، تلاش کئے وہ لوگ جو پہلے احمدی تھے ، بہت اچھا کام ہوا ہے۔جہاں تک ممالک کا اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ ہونے کا تعلق ہے 100 ممالک والی سکیم میں ڈنمارک مشن نے آئس لینڈ میں تبلیغ کرنی تھی ، رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے کچھ کام کیا ہے، ناروے نے فن لینڈ میں اور پولینڈ میں اور روس میں کام کرنا تھا۔ناروے نے فن لینڈ اور پولینڈ اور وارسا پیکٹ کے علاقوں میں خصوصیت سے توجہ کرنی تھی وہ انہوں نے کچھ کام کیا ہے کچھ انشاء اللہ اور بھی کریں گے، تیونس کے دونو جوان خدا کے فضل سے ڈنمارک مشن کے ذریعے احمدی ہوئے ہیں اور تیونس میں بھی اللہ تعالیٰ نے با قاعدہ احمدیت قائم کر دی اور انہوں نے واپس جا کر ایک بیعت بھی بھیجی ہے مجھے اور بہت خوش ہیں خدا کے فضل سے ، وہ کہتے ہیں اب انشاء اللہ جلدی جلدی ہم یہاں پھیلیں گے۔گیمبیا نے ملک گنی بساؤ میں اچھا کام کیا ہے اور موریطانیہ میں بھی انہیں کی وجہ سے ہوا ہے۔اسی طرح نبی ، جاپان کو ریا کی طرف جاپان اُس طرف توجہ کر رہا ہے اور وہاں خدمت سر انجام دے رہا ہے۔تنزانیہ کا میں بتا چکا ہوں ، ملاوی میں بھی اچھا کام ہوا ہے، سپین والے بھی توجہ دے رہے ہیں، بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔ان کے سپرد پہلے تو مرا کو اور الجیریا تھا پھر انہوں نے کہا کہ ہمیں اٹلی بھی دے دو چنانچہ اٹلی بھی ان کے سپر داب کیا گیا ہے۔انڈونیشیا نے اپنے اردگرد برونائی اور بعض دوسری جگہیں مانگی تھیں ، وہاں انہوں نے بھی کام شروع کیا ہوا ہے۔صومالیہ میں خدا کے فضل سے ایک پھل لگا ہے وہ بھی بیرونی تبلیغ کے نتیجے میں صومالیہ میں مقامی طور پر نہیں۔اب وہاں با قاعدہ جماعت قائم ہو گئی ہے۔