خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 53
خطابات طاہر جلد دوم 53 افتتاحی خ ب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء کے مقام پر خدا تعالیٰ کے فضل سے مسلمانوں سے بھی اور غیروں سے بھی رابطہ کیا اور باوجود اس کے کہ بظاہر خطرات بھی تھے ہو سکتا تھا کہ وہ برا مان جائیں لیکن پر واہ نہیں کی اور بہت عمدہ پیغام پہنچا کر آئے ہیں، فن لینڈ میں بھی یہ کام کر رہے ہیں اور اچھا کام کر رہے ہیں۔انگلستان سے ہمارے دو وفد گئے تھے اٹلی ان میں ایک ہمارے ناصر وارڈ صاحب نو مسلم احمدی ہیں اور ایک میاں محمد افضل بٹ اور ان کے ساتھی، ناصر کے ساتھ تو ان کا بچہ بھی تھا چھوٹا واقف عارضی کے طور پر انہوں نے رپورٹیں دی ہیں اور بہت عمدہ کام کیا ہے دونوں گروپوں نے۔حامد اللہ خان صاحب اور ان کی اہلیہ یہ پین گئے تھے اور بڑی پُر لطف رپورٹ ہے کس طرح ہماری بچی لمتہ ابھی بھی ساتھ شامل تھی برقعہ پہن کے اور برقعے کی وجہ سے بڑی کثرت سے لوگ آتے تھے اور زیادہ توجہ ہوتی تھی اور مانگ مانگ کر ، کہتے تھے ہمارے لئے تو مشکل یہ تھا کہ فورا لٹریچر ختم ہو جاتا تھا۔کیسٹ ایک تھی تو انہوں نے کہا میں کیسٹ تھوڑی سی لگادیتی ہوں لٹریچر تو دیکھتے دیکھتے ہاتھوں سے نکل گیا تھا تو کیسٹ لگوائی اور جلدی بند کر دی کہ لوگ تھک نہ جائیں، تو وہ پیچھے پڑ گئے کہ ہم نے تو پوری سنی ہے چنانچہ کھڑے ہو کے ان کو پوری کیسٹ سنوائی۔مانگ ہے طلب پیدا ہو چکی ہے دنیا میں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل لے کر آرہا ہے ، پھل پک رہا ہے آپ ہاتھ بڑھائیں اور اس پھل کو اسلام کا پھل بنا دیں، رحمت کا پھل بنادیں اگر آپ نہیں ہاتھ بڑھائیں گے تو قانون قدرت ہاتھ بڑھائے گا اور اس پھل کو Dicky کا پھل بنادے گا، ضائع کر دے گا ، بے معنی ہو جائے گا یہ پھل، گلے گا سڑے گا۔اسی لئے جب پھل پکنے کے وقت آتے ہیں قوموں کی تاریخ میں تو بہت غیر معمولی جد و جہد اور ولولے کے ساتھ پھر کام کرنے چاہئیں اور یہ ہیں Fruit gathering یہ تو موسم ایسے ہوتے ہیں کہ دنیا کے پھل بھی جب پکتے ہیں تو سکول کے بچے بھی بلا لئے جاتے ہیں، جو عورتیں کام نہیں کیا کرتیں وہ بھی پہنچ جاتی ہیں، باسکٹس پکڑی ہوئیں ساری پھیل جاتی ہیں کھیتوں میں اور باغوں میں تو آپ کے لئے تو خدا نے باغ سجائے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمارہے ہیں۔بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں لگے ہیں پھول میرے بوستاں میں (درین صفحہ :۵۰) تو اس بہار سے فائدہ اٹھائیں اس کی خوشبو سے اپنے دل و جان کو معطر کریں اور حضرت