خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 55
خطابات طاہر جلد دوم 55 59 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء اور اب سنئے یہ جو تبلیغ میں نمایاں اور غیر معمولی حرکت پیدا ہوئی ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اضافہ ہوا ہے۔اس کے چند نمونے میں آپ کو بتاتا ہوں جو يَدٌ خُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا کا نظارہ پیش کرتے ہیں یعنی اس کا آغاز ہم دیکھ رہے ہیں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت تیزی کے ساتھ احمدیت کو پھیلانے والا ہے، یہ تیاری ہورہی ہے یہ چند مزے آپ کو چکھا رہا ہے۔اس لئے آپ اگر اس کام سے ہاریں گے نہیں تھکیں گے نہیں ، اسی ہمت اور خدا پر توکل کرتے ہوئے اور دعاؤں کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو ہر جگہ آپ کو يَدْخُلُونَ فِي دِيْنِ اللهِ افْوَاجًا کے نظارے نظر آئیں گے، اس کی تیاری شروع کر دیں چنانچہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے پھر آخر بڑی چیزیں بنتی ہیں۔فی الحال دنیا کی نظر میں شاید یہ چھوٹی ہوں لیکن ہمیں علم ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ ایسے واقعات ہیں جن کی تعداد بڑھ رہی ہے، ایک رحجان قائم ہو رہا ہے۔سیرالیون کے مبلغ اطلاع دیتے ہیں مثلاً کہ ایک جگہ جہاں کوئی جماعت نہیں تھی وہاں ہم گئے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے پہلے دن ہی گیارہ افراد کو تو فیق عطا فرمائی اور امام مسجد بھی ان میں شامل ہوئے اور پھر دس مزید افراد شامل ہوئے اور ان سب کے چونکہ خاندان بھی ساتھ شامل تھے تو دو چار دن کے اندر ہی 70 افراد پر مشتمل ایک جماعت قائم ہوگئی۔کینما ضلع کے ایک گاؤں کیا کے متعلق وہ بتاتے ہیں کہ وہاں سیرالیون کے اجتماع کے موقع پر وہاں کے تین افراد جلسے میں شامل ہوئے تھے اور اُس جلسے کی وجہ سے بیعت کر کے لوٹے ہیں۔جماعت کی ویسے کوششوں کا کوئی دخل نہیں تھا۔جب واپس گئے تو تین نہیں رہے، تین خاندان بن گئے اور پھر اب وہاں با قاعدہ ایک جماعت ہے اور بہت اچھے مبلغ بن گئے ہیں وہ سارے گاؤں کو تبلیغ کر رہے ہیں بلکہ علاقے میں بھی کام کر رہے ہیں۔ایک اور خوشخبری وہ یہ بتاتے ہیں کہ روکمبی کے گاؤں میں جہاں پہلے احمدیت کا بوٹا لگا تھا وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے 43 افراد بیعت کر کے شامل ہوئے ہیں اور جماعت میں چیف اور امام مسجد بھی شامل ہو گئے ہیں۔گیمبیا والے بتاتے ہیں کہ سار جیلیا نام کا تلفظ صیح نہیں ادا ہوسکتا مجھ سے، جو بھی ہے سار جیل قسم کا نام ہے۔( کسی دوست نے نام بتایا سارے جبل حضور انور نے سوالیہ انداز میں کہا) سارے جبل اور سارے پکرے؟۔(پھر بتایا گیا کہ سارے بگرے تلفظ ہے )۔سارے بگرے، میں یہ حیران