خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 490
خطابات ناصر جلد دوم ۴۹۰ اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء سے جب ہم کائنات کو ، پوری کی پوری کائنات کو اپنے سامنے رکھتے ہیں تو آپ کا مقام خاتم الكل کا ہے یعنی سب سے ارفع و اعلی مخلوق۔خدا تعالیٰ نے جو چیز بھی پیدا کی اس کے اندر کمال رکھا ہے اُس نے جس غرض کے لئے پیدا کی اس غرض کو پورا کرنے کی طاقت اس میں رکھی۔چاند کو اس نے پیدا کیا اور ایک دور کے اندر راتوں کو چاندنی بکھیرنے کی اس کے اندر طاقت رکھی۔یہ اس کا کمال ہے سورج میں اپنا کمال ہے ایک گاجر ہے اس میں اپنا کمال ہے چھپے ہوئے کمال ہیں سارے۔اب تازہ کمال گاجر کا یہ نکلا ہے کہ دل کو طاقت دیتی ہے یہ بہت ساری یعنی بیشمار صفات اس کے اندر پائی جاتی ہے۔تو میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ خاتم الکل کے ایک معنی یہ ہیں کہ وہ تمام کمالات جو اس کائنات کی ہر شے میں اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا جائے ان کو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات کو جو اللہ تعالیٰ کی عطا ہیں دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو پ کا پلڑا بھاری ہو گا اس واسطے بھی آپ خاتم الکل ہیں۔دوسرے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَفَلاكَ ( موضوعات كبير زیر حرف لام ) یہ حدیث ہے یعنی خدا تعالیٰ کا یہ منشا ظاہر ہوا ہم پر کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش مقصود نہ ہوتی تو یہ کائنات بھی پیدا نہ کی جاتی۔اس نقطہ کے لحاظ سے، اس حیثیت میں ، اس جہت سے آپ خاتم الکل ہیں۔اور اس لحاظ سے آپ افضل ہیں ساری کائنات سے کہ قرآن کریم نے اعلان کیا کہ رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِینَ ہیں۔صرف انسان کے لئے رحمت نہیں۔بلکہ اس عالمین کی ہر شے کے لئے رحمت بنا کے نبی اکرم بھیجے گئے ہیں اور قرآن کریم کی تعلیم نے ہمیں نے پہلے بھی کئی دفعہ کہا بڑا اہم مضمون ہے، بہت وسیع مضمون ہے، لیکن قرآن کریم کی تعلیم نے ایسے اصول بیان کئے ہیں جن میں کائنات کی ہر شے کے حقوق متعین کئے گئے ہیں اور ان کی حفاظت کی گئی ہے۔ایک طرف یہ کہنا کہ ہر چیز کو تمہاری خدمت پر لگایا یعنی انسان کو کہا ہے تیرے لئے پیدا کی ہے تو اس سے فائدہ اُٹھا۔انسان کی صحت کو قائم رکھنے کے لئے ایک جانور کی جان لی جاتی ہے تا کہ اس کو بہترین قسم کی پروٹینز (Proteins) ملیں۔یہ درست ہے جائز ہے۔اللہ تعالیٰ کا انعام ہے بڑا۔لیکن اس کے باوجود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ جس جانور کو ذبح کرنے کی اجازت ہے اپنی صحت کے قائم کرنے کے لئے اس کو دکھ دینے کی اجازت نہیں ہے آپ نے