خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 491 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 491

خطابات ناصر جلد دوم ۴۹۱ اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء فرمایا جو پالتو جانور ہے تمہارے گھر کا اس پر تیر نہیں چلاؤ گے تم اس واسطے کہ تیر کے چلنے اور ذبح ہونے کے درمیان شاید چند سیکنڈ کاممکن ہے ایک منٹ کا وقفہ لگے۔اگر تیر مرغی کے اوپر چلایا ہےممکن ہے ایسی جگہ لگے کہ وہ تکلیف میں تڑپتی ہوئی دور چلی جائے اور چند منٹ لگ جائیں اس کے پکڑنے میں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ چند سیکنڈ کے بعد اسے پکڑا جائے اور اس کو ذبح کر لیا جائے۔ایک سیکنڈ کی بھی تکلیف نہیں دینی لیکن کھا لینا ہے۔اتنا لطیف اور حسین بیلنس (Balance) توازن قائم کیا ہے اس سے خدمت لینے میں اور اس کے حقوق کو ادا کرنے میں صلی اللہ علیہ علی و آلہ وسلم۔تو اس لحاظ سے آپ خاتم الکل ہیں کہ اعلان کیا گیا کہ آپ رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِینَ ہیں۔یہ بھی حدیث میں آیا ہے کہ ایک فاحشہ کو خدا تعالیٰ نے اس لئے معاف کر دیا کہ کتنے کا ذکر ہے یا بلی کا کہ وہ پیاسی مر رہی تھی اور اس نے اپنی جوتی میں پانی نکال کر اسے پانی پلا دیا۔اس کی زندگی کی حفاظت کی ہے نا رحمة للعالمین نے۔پھر تو ازن غذا کا۔کھانے کو ضائع نہ کرو۔اسراف نہ کرو۔جو کھاؤ ہضم کرو۔اتنی لمبی تعلیم ہے اتنی وسیع تعلیم ہے، اتنی حسین تعلیم ہے اس قدر افادیت سے پر تعلیم ہے کہ آدمی اور اس کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ( الجاثية : ۱۴) اور لَو لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک ( موضوعات کبیر زیر حرف لام) کو سامنے رکھ کے اس نتیجے پہ پہنچتے ہیں کہ ہر چیز محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیدا کی گئی ہے۔باقیوں نے آپ کے طفیل لی ہے۔تو اس واسطے میں تو کہا کرتا ہوں کہ جو بہترین چیز میرے زمانہ میں میرے ماحول میں پیدا ہوئی میرے لئے ہے۔اگر مجھے نہیں ملتی کسی وجہ سے، کوئی اور غاصب لے لیتا ہے وہ بہترین چیز اور مجھے یقین ہے مجھے خدا تعالیٰ ثواب دیتا ہے۔ورنہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ للعالمین نہیں بنتے۔بہر حال اس کو ذوقی مسئلہ سمجھ لیں لیکن میرا یہی مسئلہ ہے۔تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کل کائنات کی نسبت سے خاتم الکل ہیں یعنی ساری دنیا کے کمالات کے مقابلہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات کو افضیلت حاصل ہے۔اس کا ئنات میں ایک نوع ہے نوع انسانی جہاں تک انسانوں کا تعلق ہے محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم انسانیت ہیں۔اس کے لئے ہم انسانِ کامل کا لفظ بھی بولتے ہیں یعنی جب سے انسان پیدا ہوا جب تک رہے گا اس کرہ ارض پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نوع انسان میں ایک فرد واحد انسان کامل کی