خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 400 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 400

خطابات ناصر جلد دوم ۴۰۰ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء بڑا عظیم یہ الہام ہے بڑی عظیم یہ پیشگوئی ہے کہ ” میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سبہ کا منہ بند کر دیں گئے میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے کہ اگلے دس سال کے بعد آنے والے سوسال میں جس صدی کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں ہمیں ایک ہزار سائنسدان اور محقق چاہئیں اور یہ جو اس سے پہلے دس سال ہیں اس میں ایک سو سا ئنسدان اور محقق چاہئیں لیکن آج تک یہ ایک پیشگوئی تھی جس کا ایک بھی مظہر ہمارے سامنے نہیں تھا۔یعنی کچھ اس طرح وہ ابھرا ہو اور آسمانوں تک پہنچا ہو اپنی علم تحقیق میں کہ واقع میں اُس کے متعلق یہ کہا جا سکے کہ علم اور معرفت میں اُس نے کمال حاصل کیا اور اپنی سچائی کے ٹور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رُو سے سب کا منہ بند کر دیا۔اپنے حلقہ تحقیق میں ) آئن سٹائن بہت بڑا سائنسدان گزرا ہے۔انہوں نے بھی کام کیا اور ناکام ہوئے اور ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے کام کیا اس پر اور وہ کامیاب ہوئے اور اُن کو نوبل پرائز ملا اور دُنیا کے چوٹی کے سائنسدانوں میں پہنچ گئے۔(اس موقع پر حضور نے مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو سٹیج پر آ کر حاضرین سے خطاب کرنے کا ارشاد فرمایا۔چنانچہ ڈاکٹر صاحب موصوف نے اپنی مختصری تقریر میں فرمایا۔) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (الفاتحة :)) نحمده و نصلّى على رسوله الكريم سیدنا حضرت خلیفۃ ایچ۔احباب جماعت۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ آج سے تقریباً پندرہ سال پیشتر حضرت والد صاحب۔چوہدری محمد حسین صاحب مرحوم جن کی مغفرت کے لئے دُعا کی درخواست کرتا ہوں۔اُنہوں نے اپنی ڈائری میں مندرجہ ذیل سطور رقم فرمائی تھیں :۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے مرحوم نے بندہ کو بمقام لندن ایک خط لکھا جس میں درج تھا کہ میں آپ کے عزیز فرزند کے متعلق دُور افق میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کو پورا ہوتے ہوئے دیکھتا ہوں۔“