خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 401 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 401

خطابات ناصر جلد دوم ۴۰۱ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء اس کے بعد حضرت والد صاحب نے الفاظ پیشگوئی نقل کئے۔” میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نو ر اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔۔سواے سننے والو! ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ کر لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا تجلیات الہیہ روحانی خزائن ۲۰ صفحه نمبر ۴۱۰،۴۰۹) میں اُس پاک ذات کی حمد وستائش سے لبریز ہوں کہ اُن نے امامِ وقت کی ، میرے والدین کی ، اور جماعت کے دوستوں کی مسلسل ، متواتر اور دیرینہ دعاؤں کو شرف قبولیت سے نوازا اور عالم اسلام اور پاکستان کے لئے خوشی کا سامان پیدا کیا۔پاکستان زندہ باد قرآن کریم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی جسمانی اور روحانی اولاد کے لئے دُعا فرمائی تھی:۔فَاجْعَلْ أَفْبِدَةٌ مِنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِمُ (ابراهيم : ۳۸) اے خدا تو لوگوں کے دلوں کو اُن کی طرف مائل کر دے پچھلے چند ہفتوں میں اسی قسم کا محبت کا اظہار جناب صدر اور ساری قوم کی جانب سے ہوا ہے جس کے لئے میں اُن کا انتہائی شکر گزار ہوں اور آخر میں رب العزت کی بارگاہ میں سر بسجو د ہوں کیونکہ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا " ( النساء:۱۴۰) (اس کے بعد ڈاکٹر صاحب موصوف السلام علیکم کہہ کے اپنی نشست پر بیٹھ گئے اور حضور نے پھر سلسلہ خطاب شروع فرمایا ) اس سلسلہ میں جو نعرے لگے ہیں ایک نعرہ ہے مکان کے ساتھ تعلق رکھنے والا۔وہ نعرہ اس طرح ہوگا کہ اِنَّ اَوَلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ ( ال عمران : ۹۷) خانہ کعبہ زندہ باد (خانہ کعبہ زندہ باد کے نعرے) مکان سے تعلق رکھنے والا دوسرا نعرہ یہ ہوگا کہ خانہ کعبہ کے پیار میں مست رہنے والے پاکستانی نے یہ انعام حاصل کیا ”پاکستان زندہ باد ( پاکستان زندہ باد کے نعرے) تیسرا انعرہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جن کے فیضان کے نتیجہ میں آپ کی طرف منسوب ہونے والے خدا کے ارادہ اور منشا اور حکم کے مطابق ڈینوی عزتیں حاصل کرتے ہیں اس نقطہ نگاہ