خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 334 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 334

خطابات ناصر جلد دوم ۳۳۴ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء اس میں استثنی اس کو کر رہا ہوں تھوڑی سی مدد دے دی تھی وہ بہت بڑی مسجد ہے اور وہ مکمل ہوگئی ہے ان کی یاد بھی اور وہاں دعائیں کرنے والے ان کے لئے بھی دعا کریں گے آپ بھی ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کریں اللہ فضل کرے ان پر۔سری لنکا میں ۱۹۲۰ء میں اس وقت کے حالات اور جماعت کی تعداد کے لحاظ سے ایک چھوٹی سی مسجد تعمیر ہوئی تھی اب اس کی جگہ جماعت بڑی ہو گئی حالات بہتر ہو گئے تین منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے اور اس میں ایک منزل غالباً پوری ایک مسجد کی ہوگی اور اس کے علاوہ دارالمطالعہ اور لائبریری کا قیام بھی عمل میں آ گیا ہے اس کے علاوہ سری لنکا میں نگومبو ( تلفظ نہیں مجھے آتا ) نگومبو میں ایک پورے محلے کا نام احمد یہ گارڈن ہے۔گیا نا جنوبی امریکہ میں ایک قطعہ زمین خرید لیا گیا ہے جس پر انشاء اللہ مسجد اور مشن ہاؤس دار المطالعہ وغیرہ جو ہے وہ بن جائے گا جو کینیڈا میں مسجد کے لئے زمین خریدی گئی ہے وہ کوئی اسی ہزار سے زائد ، اسی ہزار ڈالر، روپیہ نہیں۔اسی ہزار ڈالر سے زائد رقم ان کی ہے وہ۔اور ایک سو چالیس فٹ لمبی اور پچاس فٹ چوڑی ، اچھا خاصا بڑا یہ رقبہ ہے کچھ تھوڑی سی اس میں الجھن ہے وہ دور ہو جائے گی۔انشاءاللہ سکول تو ہمارے اللہ کے فضل سے چھوٹے بڑے ملا کے تو سینکڑوں افریقہ میں کام کر رہے ہیں یعنی ہمارے پرائمری سکول بھی ہیں مڈل بھی ہیں اور ہائر سیکنڈری سکول بھی ہیں۔ہائرسیکنڈری سکول جو ایف اے ایف ایس سی تک کے کالج جو یہاں انہوں نے بائی فرکیشن (Bifurcation) کے بعد بنائے تھے وہ تو سولہ نصرت جہاں کی سکیم کے ماتحت ۱۹۷۰ء کے بعد جب میں نے وہاں دورہ کیا ہے وہ بن چکے ہیں اور اسی طرح وہاں ہسپتال کچھ پہلے تھے۔سکول تو نصرت جہاں کی سکیم سے پہلے بھی بہت تھے لیکن ہائر سیکنڈری سکول سولہ نہیں تھے سارے ملا کے۔یہ نصرت جہاں میں جو قربانی دی مغربی افریقہ کے لئے جماعت نے اللہ تعالیٰ نے اس کو قبول کیا اور بڑے کامیاب ہیں یہ چل رہے اور اس کے ساتھ میں یہ بھی کر دوں کہ کچھ ہاسپیٹل یا کلینک پہلے بھی موجود تھے لیکن سولہ کلینک جو شروع کئے گئے تھے نصرت جہاں کے ماتحت ان میں سے میرا خیال ہے نصف سے زیادہ بڑی بڑی عمارتوں میں تبدیل ہو کر ہاسپیٹل بن چکے ہیں یاز بر تعمیر ہیں مثلاً غانا میں ہی ٹا چی مان ایک جگہ ہے وہاں انہوں نے نقشہ بھیجا اور میں نے جو ان کو منظوری دی ہے ایک لاکھ سیڈیز