خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 16 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 16

خطابات ناصر جلد دوم ۱۶ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء میں نے کل حُبّ الوطن کا ذکر کیا تھا۔حُبّ وطن کا اظہار حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک عظیم صفت کا ایک پہلو اور ایک جلوہ ہے۔قرآن عظیم میں جس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے متعلق یہ فرمایا ہے۔رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ (الاعراف: ۱۵۷) اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ فرمایا ہے کہ آپ رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِینَ ہیں آپ کی زندگی کا مطالعہ کرنے سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ نہ زمانے کے بعد اور نہ مکان کی وسعتیں ہی آپ کی رحمت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر سکیں۔اور جیسا کہ ہمارے پہلے بزرگوں نے قرآن کریم کی بعض آیات کی تفسیر کرتے ہوئے اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی تشریح کرتے ہوئے اس حقیقت سے امت محمدیہ کو آگاہ کر دیا تھا کہ یہ جونوع انسانی کو ایک جان کر کے امتِ واحدہ بنا دینے کا کام ہے یہ عملاً آخری زمانہ میں دُنیا میں ظاہر ہو گا۔یہ زمانہ آچکا ہے۔لیکن اس زمانہ میں جہاں انسان کے دل میں یہ احساس پیدا ہوا کہ نوع انسانی کو ایک خاندان کی طرح زندگی گزارنی چاہئے۔وہاں دُنیا کو یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ نوع انسانی کن ذرائع اور کن راستوں سے اور کس تعلیم کے نتیجہ میں ایک خاندان بنے گی۔پچھلے ڈیڑھ سو سال پر جب ہم نگاہ ڈالتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کے اندر جب یہ احساس بیدار ہوا کہ دُنیا کا انسان ایک خاندان بن جائے اور ایک خاندان کی حیثیت سے زندگی گزارے تو اُس وقت سرمایہ دارانہ انقلابی نظام نے سر اٹھایا اور اس طرح ”Colonization یعنی دوسرے ملکوں کو اپنے اندر جذب کر لینے کا خیال انسان کے دماغ میں آیا تو یہی انسانی فطرت یعنی انسان کی بحیثیت انسان جو تڑپ تھی کہ اُسے ایک خاندان بن جانا چاہئے سرمایہ دارانہ انقلاب اس کا ایک مظاہرہ تھا۔لیکن چونکہ انسان ابھی اندھیرے میں ہاتھ مار رہا تھا انگریزی میں کہتے ہیں Grope کر رہا تھا یعنی اندھیرے میں آنکھیں بند کر کے ٹول رہا تھا کہ شاید کسی جگہ اس کا ہاتھ ٹک جائے اور وہ اس مقصد کو حاصل کر لے۔مگر بجائے اس کے کہ سرمایہ دارانہ نظام نوع انسانی کو ایک مضبوط خاندانی حصوں میں جکڑنے میں کامیاب ہو جاتا ، یہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ نے طاقت اور دنیوی سامان دیئے تھے۔عقل اور دنیوی فراست عطا کی تھی۔اور انہوں نے ایجادات کیں۔ہوائی جہاز بنائے۔سٹیم شپ (Steam Ship) تیار کئے۔پریس بنائے۔کتابیں