خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 17
خطابات ناصر جلد دوم ۱۷ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء شائع کیں اور پھر وہ جن جن ممالک میں پہنچے تو سب کچھ کرنے کے بعد بھی اپنے مقصد کو بھول گئے۔میں جب ۱۹۷۰ء میں مغربی افریقہ کا دورہ کر رہا تھا تو ایک دن خدا تعالیٰ نے میرے ذہن میں ایک بات ڈالی جو کہ آج ایک تاریخی حقیقت ہے۔میں نے اپنے افریقن دوستوں سے کہا کہ کچھ عرصہ ہوا تمہارے پاس مذہبی لوگوں یعنی پادریوں کی ایک فوج آئی اور وہ آہستہ آہستہ تمہارے ملکوں میں داخل ہوئی اور اُن کی زبانوں پر یہ تھا کہ وہ خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام لے کر تمہارے پاس آئے ہیں۔لیکن اس فوج کی تربیت میں Colonization یعنی نو آبادیاتی نظام میں دوسروں کو جکڑنا اور ایکسپلائٹ (Exploit) کرنا داخل تھا۔چنانچہ میں نے اہل افریقہ سے کہا کہ یہ ایک عجیب واقعہ رونما ہوا ہے کہ یہ لوگ فوج در فوج تمہارے ملکوں میں یہ اعلان کرتے ہوئے داخل ہوئے تھے کہ وہ تمہارے پاس خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔لیکن صرف یہی فوجیں تمہارے ملکوں میں داخل نہیں ہوئیں بلکہ ان کے پیچھے ان کی باقاعدہ لڑنے والی فوج بھی داخل ہوئی جن کے پاس تو ہیں تھیں اور ان تو پوں کے دہانوں سے پھول نہیں بر سے تھے۔ان تو پوں کے دہانوں سے جو نکلا تھا تم اس کے متعلق مجھ سے زیادہ جانتے ہو اور میں نے اُن سے یہ بھی کہا کہ میں چند دن تمہارے اندر رہا۔میری آنکھ نے یہ دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تو تمہارے ساتھ بخل نہیں کیا تھا۔دُنیا کی ساری دولتیں تمہیں عطا کی تھیں۔تمہیں بڑے زرخیز علاقے دیئے تھے جو ہیرے جواہرات سے بھرے ہوئے تھے۔جن میں ہر طرف جنگلات ہی جنگلات ہیں۔وہاں چونکہ ہر وقت بارش ہوتی رہتی ہے۔اگر سڑک کے کنارے ہر وقت آدمی لگ کر گھاس نہ کاٹیں تو اس قسم کی روئیدگی ہے کہ چار پانچ دن کے اندر میلوں کے نشان گھاس کے اندر چھپ جاتے ہیں گویا اتنے گھنے جنگل ہیں کہ وہاں سے گزرتے ہوئے میں نے کئی بار سوچا اگر کوئی شخص ہیں گز گھنے جنگل کے اندر چلا جائے اور اس کا کوئی رہبر اور رہنما نہ ہو تو وہ باہر نہیں نکل سکے گا اور وہ صرف ہیں گزاندر جا کر راستہ بھول جائے گا۔پس اتنے گھنے جنگل دیئے ہیرے اور جواہرات کی دولت دی جو اس بات کی دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ نے تم سے بخل نہیں برتا تھا۔تمہیں ساری دولتیں عطا کیں مگر ہوا یہ کہ وہ قومیں جو خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام لے کر آئی تھیں وہ تمہاری ساری دولت لے کر چلی گئیں اور تمہیں ہر قسم کی دولت سے