خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 249
خطابات ناصر جلد دوم ۲۴۹ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۷ء درمیانہ درجے کا ہوتا ہے، کبھی بڑا اچھا ہوتا ہے، ہر قسم کا ہے، روزانہ اس قسم کا اخبار ایک معیار کے او پر چھا پنا ممکن تو ہے مگر آسان نہیں تو چونکہ آسان نہیں مشکل ہے اس لئے اس طرف اتنی توجہ نہیں جو اس ممکن کو واقعہ بنا دے اور وہ اس طرح چھپنے لگ جائے۔بہر حال الفضل کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔رسالہ تحریک جدید ہے، یہ اپنی نوعیت کا ہے، یہ بیرونی دنیا کی خبریں دیتا ہے بڑا مفید ہے دوستوں کو پڑھانا چاہئے اپنے۔ماہنامہ انصار الله ، انصار اللہ کے لئے ہے اور ان کے لئے بھی ہے جو انصار اللہ نہیں کیونکہ کام کی باتیں، یہ تو نہیں کہ ماہنامہ انصار اللہ میں کام کی بات چھپ گئی ، یا خالد ، خدام الاحمدیہ کا جو رسالہ ہے اس میں کام کی بات چھپ گئی تو دوسروں نے فائدہ نہیں اٹھانا۔اب بچوں کا ہے رسالہ تفخیذ الاذہان اگر اس میں کام کی بات چھپتی ہے تو بوڑھوں کو بھی پڑھنی چاہئے ضرور۔اور اگر ماہنامہ انصار اللہ میں کوئی کام کی بات ہے تو بچوں کے علم میں بھی وہ بات لانی چاہئے اسی طرح لا ہور ہے۔لاہور جماعت کا رسالہ تو نہیں ، نہ یہ جماعت کی آواز ہے، لیکن ایک احمدی کا رسالہ ہے اور اپنے طور کے اوپر وہ ہرممکن خدمت جو ہے کر رہے ہیں ان کا اپنا ایک رسالہ ہے ایک اپنی کوشش اور جد و جہد ہے اس کے متعلق۔تیسرا عنوان ہے تحریک جدید کے متعلق کچھ تحریک جدید اب کافی دنیا میں پھیل چکی ہے اور ایک وقت میں تحریک جدید کا سارا بار جماعتہائے احمد یہ ہندوستان پر تھا یعنی پارٹیشن سے پہلے کی بات ہے اس واسطے ہم ہندوستان کہیں گے جب پارٹیشن نہیں ہوئی تھی۔اور باہر جماعتیں یا تھیں نہیں یا قربانی کے سلسلے میں ان کی تربیت نہیں تھی۔نہ ہونے کے برابر ان کی مالی قربانیاں تھیں۔قریباً سارا باران کو اٹھانا پڑ رہا تھا اور اسی کے مطابق پھر کوشش بھی تھی لیکن آہستہ آہستہ خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت سے ایک انقلابی تبدیلی اس حرکت میں پیدا کی جو تحریک جدید کے نام سے حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شروع کی تھی اور یہ تبدیلی جو ہے یہ کئی پہلو اپنے اندر رکھتی ہے۔مثلاً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جس طرح ہمارے دلوں میں موجزن ہے اسی طرح بیرونی ممالک کی ایسی جماعتیں پیدا ہو گئیں، اتنی تربیت انہوں نے حاصل کر لی کہ کہنا مشکل ہے کہ کس کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ محبت ہے، پاکستانی احمدی مخلص کے دل میں یا