خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 248 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 248

خطابات ناصر جلد دوم ۲۴۸ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء تھا اور ایک اچھا یہاں کا کاغذ۔قیمت پتہ نہیں ان میں کوئی فرق ہے یا نہیں بہر حال دونوں میں فرق بہت ہے۔بعض لوگ جو ہلکا شاید قرآن کریم پکڑ نا پسند نہ کریں وزنی ان کو چاہئے تو وہ موٹے کاغذ والا جو ہے وہ لے لیں اور اور نہ قرآن پیپر والا بڑا اچھا، بڑا خوبصورت، حجم بھی اس کا چھوٹا بن گیا ہے بہت فائین (Fine) پیپر ہے، وہ انہوں نے شائع کیا ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان فرمودہ تفسیر قرآنی مختلف حصوں میں چھپ رہی ہے۔پہلے چار حصے جو ہیں وہ سورۃ یونس تک چھپ چکے تھے۔اب یہ پانچواں حصہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تفسیر قرآنی جو مختلف کتب میں بکھری ہوئی ہے انہیں اکٹھا کر کے مجلد کر کے شائع کیا جا رہا ہے۔یہ تفسیر سورۃ یونس تا سورۃ کہف یہ بھی چھپ چکی ہے اور اصل تو جان ہی ہمارا قرآن اور قرآن کریم کی تفسیر ہے۔ایک مکرم ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کی کوئی ڈائری ہے وہ ایاز محمود کے نام سے ان کے فرزند شائع کرتے ہیں اس کی بھی ایک جلد مارکیٹ میں آگئی ہے۔شان قرآن مجید تعلیم القرآن نظارت اصلاح وارشاد تعلیم القرآن کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں آپ کے اقتباسات جو قرآن مجید کی شان کے متعلق ہیں شان میں ہیں وہ شائع کی ہے۔مکرم چوہدری علی محمد صاحب بی اے بی ٹی نے ان دا کمپنی آف دا پر امسڈ مسا یا ( In the Company of thepromised Messiah) کتاب لکھی۔شائع کی ہے۔تذکرہ کا چوتھا ایڈیشن شرکت الاسلامیہ کی طرف سے شائع ہو چکا ہے۔اخبارات و رسائل میں الفضل، الفضل کی طرف ہر سال ہی توجہ دلانی پڑتی ہے۔مگر اس کی بکری جو ہے وہ زیادہ نہیں دراصل الفضل ہے تو روزانہ ، مگر یہ خبر نامہ نہیں ہے، بلکہ جماعت کی خبریں دیتا ہے یعنی جو دوسرے اخبار ہیں نوائے وقت ہے یا مساوات ہے یا مشرق ہے یا امروز ہے یا جنگ ہے یا اور بہت سارے اخبارات ہیں مختلف ناموں سے چھپتے ہیں وہ روز کی روز خبریں دیتے ہیں وہ خبریں تو الفضل دے ہی نہیں سکتا نہ وقت پہ آپ کے پاس پہنچ سکتے ہیں الفضل۔تو یہ جماعت کی کچھ خبریں دیتا ہے یہ ویکلی (Weekly) ہے دراصل اپنے Character کے لحاظ سے، خاصیت کے لحاظ سے ، اور چھپتا ہے روزانہ لیکن اس میں کبھی مواد ہوتا ہی نہیں کبھی