خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 230 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 230

خطابات ناصر جلد دوم ۲۳۰ اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء باوجود یکہ وہ بڑی reserve قوم ہے۔ان کے بچے بھی بڑے سنجیدہ ہوتے ہیں لیکن وہ ہمارے ساتھ کھانے میں شریک ہو جاتے ہیں ایک دفعہ مسجد گوٹن برگ میں ایک روز آیا وہ شاید پہلی دفعہ بڑی دور سے آیا ہوگا۔میں نماز پڑھانے کے لئے مسجد میں آ گیا تھا وہ کہنے لگے کیا ہم مسجد میں ٹھہر سکتے ہیں یہ دیکھنے کے لئے کہ آپ نماز کس طرح پڑھتے ہیں۔میں نے کہا کیوں نہیں ٹھہر سکتے تم بڑی خوشی سے یہاں بیٹھو۔صرف ایک بات ہے ہم نماز پڑھیں گے ہماری توجہ دعا کی طرف ہوگی۔اس عرصہ میں تم نے بولنا نہیں تا کہ ہماری توجہ کسی اور طرف نہ ہو جائے۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے چنانچہ وہ بالکل خاموشی کے ساتھ وہاں بیٹھے رہے پتہ نہیں لگا کہ وہ بیٹھے ہوئے ہیں بعد میں سلام پھیر کر دیکھا دیوار کے ساتھ لگے بیٹھے تھے۔غرض ہماری یہ دعا ہے کہ ساری دنیا کی نوجوان نسل ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جتنی جلد آ سکتی ہو آ جائے۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ وہ قومیں جو دنیا میں ایک حد تک ترقی کر چکی ہیں وہ دین میں بھی ترقی کریں اور دنیوی ترقیات میں ان کی عقل کو الہام کی روشنی عطا ہوتا کہ وہ آگے نکلیں کیونکہ جب عقل کو الہام کی روشنی ملے گی تو ایٹم کی طاقت انسان کی تباہی پر خرچ نہیں ہوگی کیونکہ خدا کا کلام قرآن کریم اس کی اجازت نہیں دیتا۔ایٹمی طاقت بھی انسان کی بھلائی کے لئے خرچ ہو گی اسی طرح دوسری ایجادات بھی جن کے ذریعے دنیا میں تباہی چھائی جارہی ہے وہ انسان کے فائدہ کے لئے استعمال ہوں گی اللہ تعالیٰ ان کی عقل کو نور وحی اور نور الہام عطا کرے اور وہ قرآن کریم کے نور سے فائدہ اٹھائیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے میرے اس مضمون میں جس وحی کا ذکر کیا گیا ہے وہ قرآن کریم کی مکمل اور کامل وحی ہے قرآن کریم بڑی عظیم کتاب ہے خدا تعالیٰ اس کا مل اور مکمل کتاب سے بنی نوع انسان کو فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا کرے۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ جو دوست اس جلسے میں شریک ہوئے ہیں لیکن وہ احمدی نہیں ہیں شریک ہوئے اس لئے بھی کہ ان کی ڈیوٹی یہاں لگی ہوئی تھی اور اس لئے بھی کہ ان کے دوست احمدی تھے وہ ان کے ساتھ آئے اور کچھ اس لئے بھی شاید آئے ہوں کہ یہاں کچھ دیکھیں گے اور کچھ اعتراض کریں گے لیکن وہ آئے اس جلسہ میں شریک ہونے کے لئے اور یہ جلسہ اور اس کی