خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 229
خطابات ناصر جلد دوم ۲۲۹ اختتامی خطاب ۱۲ار دسمبر ۱۹۷۶ء اور ہماری یہ دعا ہے کہ ہماری نسلیں اس سے زیادہ اسلام سے چھٹی رہیں جتنا کہ دودھ پیتا بچہ اپنی ماں کی چھاتیوں سے چمٹا رہتا ہے کیونکہ بچے کو ماں سے جو کچھ ملتا ہے اسلام ہمیں اس سے کہیں زیادہ عمدہ کہیں زیادہ مفید اور کہیں زیادہ صحت مند غذا روحانی طور پر اور اخلاقی طور پر اور ذہنی طور پر عطا کرتا ہے جتنی کہ ایک ماں کبھی کسی بچے کو عطا کر سکتی ہے۔۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ ہم نے اپنے بچوں سے کل اسی جلسہ میں جو عہد کیا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں اسلام سے دور لے جانے والی نہیں بنے گی۔خواہ اس کے لئے ہمیں کتنی ہی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔میں نے کل یہ کہا تھا مگر بعض اخبارات نے بعض باتیں غلط طور پر شائع کر دی ہیں میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کا فرنہیں کہہ سکتی۔کا فر تو ہمیں ایک آدمی کھڑا ہو کر بھی کہہ سکتا ہے جس کو اسلام کی الف باء بھی نہ آتی ہو۔اُسے احمدیوں کو کافر کہنے سے کون روک سکتا ہے اور ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی ہمیں کا فر کہہ سکتی ہیں لیکن ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی ہمیں اسلام سے پرے نہیں لے جاسکتیں۔اسلام ہی تو ہمارا سب کچھ ہے اسلام کو چھوڑ کر پھر ہم نے زندہ رہ کر کیا کرنا ہے انشاء اللہ ایسا نہیں ہوگا۔میں تو بلکہ جب باہر جاتا ہوں تو ان قوموں کے بچوں سے کہا کرتا ہوں کہ تمہارے بڑے شاید اسلام میں نہ آئیں لیکن ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے اسلام کی اتنی پیاری تعلیم ہے کہ خدا کے فضل سے اور خدا کی منشا کے مطابق تم ضروری اسلام کے اندر آؤ گے خدا تعالیٰ کی طرف سے بچوں کے دلوں میں اسلام اور مساجد کے ساتھ بڑا پیار پیدا کیا جاتا ہے۔مسجدیں اللہ تعالیٰ کا گھر ہیں ہم تو ان کے کسٹوڈین ہیں۔مسجدوں کے ساتھ ان کا تعلق دیکھ کر آدمی حیران ہوتا ہے۔میں نے بتایا تھا ڈنمارک میں لوگ ہمارے ساتھ نمازیں پڑھنے لگ جاتے ہیں لیکن اب میں بتا رہا ہوں کہ کس طرح چھوٹے چھوٹے بچے جن کو اپنے گر جاؤں کا بھی پتہ نہیں اور وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ عیسائی ہیں یا دھریہ ، وہ اپنا سا را فارغ وقت ہماری مسجدوں میں آ کر گزارتے ہیں ہر وقت درجنوں وہاں موجود رہتے ہیں اور اس میں کسی کی کوشش نہیں کسی کی سکیم یا منصوبہ کا دخل نہیں۔کسی نے کسی بچے یا بڑے کو کچھ نہیں کہا۔مگر وہ آتے ہیں پوچھتے ہیں کیا وہ اندر آ سکتے ہیں تو جب ہم کہتے ہیں کھلی آزادی ہے جب مرضی آئے ، آؤ جتنی دیر مرضی ہو ٹھہرو، صرف تمیز سے یہاں رہو۔تو وہ بڑی خوشی سے اندر آ جاتے ہیں کھانا تیار ہو تو