خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 113
خطابات ناصر جلد دوم ١١٣ دوسرے روز کا خطاب ۲۷؍ دسمبر ۱۹۷۵ء ایک حصہ مفت گندم دی جاتی ہے۔اس دفعہ ہم نے یہ کیا ہے کہ کسی خاندان کو جتنی ضرورت ہے اس کا پچاس فیصد یعنی آدھی گندم اس کو مفت دے دیں گے۔مثلاً آدھ سیر روزانہ کے حساب سے خص کو ساڑھے چارمن گندم کی ضرورت ہے اگر کسی پرانے کارکن کے ماشاء اللہ۔ماشاء اللہ۔چشم بد دور آٹھ بچے ہوں تو وہ دس کھانا کھانے والے ہوئے اور ان کی سال کی ضرورت پنتالیس من گندم ہے۔صدر انجمن احمد یہ اسے ساڑھے بائیس من گندم مفت دے دیتی ہے اور باقی ساڑھے بائیس من گندم کے لئے اسے قرضہ دے دیتی ہے تا کہ وہ سستے زمانے میں گندم خرید لے اور ماہانہ اپنی تنخواہ میں سے رقم کٹوا تا رہے۔اس پر صدرانجمن کا ایک لاکھ تہتر ہزار دوسو پچاسی روپے خرچ آیا ہے۔پھر انہی کارکنوں کو موسم سرما کی بعض ضرورتوں کے لئے رقم دی جاتی ہے۔بعض ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں جو گرمیوں میں نہیں ہوتیں مثلاً گرم کپڑے بنانے ہوتے ہیں یا موٹے کپڑے اور بنیان وغیرہ لے لیتے ہیں۔بیچارے غریبانہ گزارہ کرتے ہیں۔یہ بات میں دو وجہ سے بتا رہا ہوں۔ایک اس لئے کہ بعض منافق بعض دفعہ اعتراض کر دیتے ہیں کہ یہ کارکنوں کا کوئی خیال نہیں رکھتے۔میں بتا رہا ہوں کہ اتنا خیال رکھتے ہیں کہ سارے سال کی گندم کا پچاس فی صد یعنی بارہ مہینے کی گندم میں سے چھ مہینے کی گندم کا خرچ ان کو مفت دے دیا جاتا ہے۔دوسرے میری غرض یہ ہے کہ آپ ان کے لئے دعائیں کریں کیونکہ اگر چہ وہ سارے لفظاً واقف زندگی تو نہیں ہیں لیکن وہ قربانی کرنے والے کارکن ہیں اور ہماری دعاؤں کے مستحق ہیں۔میں نے بتایا ہے کہ موسم سرما میں بعض ضرورتیں پڑتی ہیں۔چنانچہ اس کے لئے اس دفعہ انہیں فی کس چالیس روپے دیئے گئے۔میں نے جو دس آدمیوں والی مثال دی تھی ان کو موسم سرما کی ضروریات کے لئے چار سو روپیہ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں دے دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صدرانجمن احمدیہ نے تہیں ہزار روپید ان کے علاج کے لئے ہسپتال کو دیا ہے اور اس میں ان کو بڑی سہولت ملتی ہے۔پھر چونکہ سارے ربوہ والے یا باہر کے رہنے والے انجمن کے کارکن تو نہیں ہیں اس لئے دوسرے مستحقین کو اس کے علاوہ گندم دی جاتی ہے۔چنانچہ چھہتر ہزار روپے کی گندم کارکنوں کے علاوہ اہل ربوہ کے مستحقین کو دی گئی اور میرے خیال میں بعض باہر کے دوستوں کو بھی دی گئی۔پھر بہت کچھ میرے ہاتھ سے بھی جاتا ہے۔یہ تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپے کی رقم ہے جو