خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 312
خطابات ناصر جلد دوم ۳۱۲ افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۸ء ایک نشان نہیں بلکہ ایک کے بعد دوسرا، ایک کے بعد دوسرا، ایک کے بعد دوسرا نشان دکھایا ان تین سالوں کے اندر علی ہذا القیاس کئی نشان دکھائے اس کی تفصیل میں جانے کا یہ وقت نہیں۔میں دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ گھر جا کر تذکرہ کے یہ صفحات ضرور دیکھیں کہ ان تین سالوں میں خدا تعالیٰ نے کیا کیا نشان دکھائے ہیں۔ابھی یہ تین سال ختم نہیں ہوئے تھے دسمبر ۱۹۰۲ء کی بات ہے خدا تعالیٰ نے آپ سے یہ فرمایا کہ تو مجھے کہتا ہے کہ اگر میں تیری نگاہ میں ایسا ہی کذاب اور جھوٹ بولنے والا اور افتر ا کرنے والا ہوں تیرے پر ، جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں تو تو مجھے مٹا دے۔اس کا جواب میں یہ دیتا ہوں کہ اے ابراہیم تجھ پر میرا اسلام ہو تو کامیاب ہوگا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ اس دعا سے قبل بھی اگر چہ جماعت احمد یہ ترقی تو کر رہی تھی لیکن تعداد کے لحاظ سے بہت ہی آہستہ ترقی ہو رہی تھی لیکن ان تین سالوں میں یک دم خدا تعالیٰ نے لوگوں کے دلوں میں ایک ایسا انقلاب عظیم بپا کر دیا جو انسانی ہاتھ اور انسانی طاقت سے بالا ہے اور انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔یہ انقلاب عظیم بپا ہوا کہ جماعت کی ترقی کی رفتار جو پہلے بڑی آہستہ تھی اس میں تیزی پیدا ہوگئی اور پچھلے سارے زمانہ کی نسبت ان تین سالوں میں کئی گنا زیادہ لوگ احمدیت میں داخل ہو گئے۔جماعت مضبوط ہوگئی اور یہ ایک ایسا نشان ہے جو بڑا واضح ہے۔میں نے اسے خاص طور پر لیا ہے اور اس کے متعلق میں یہ کہتا ہوں کہ احباب خود جا کر پڑھیں اور تذکرہ کا مطالعہ کریں۔اس لئے کہ یہ نشان ایک جگہ کھڑا نہیں رہا۔یعنی یہ نہیں ہوا کہ یہ نشان وہاں پر ختم ہو گیا ہو بلکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو وعدہ فرمایا تھا کہ جس مقصد کے لئے آپ کو کھڑا کیا گیا ہے جب تک اس میں کامیابی نہیں ہو جاتی اور نوع انسانی کی بڑی بھاری اکثریت خدا تعالیٰ کے جھنڈے تلے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں جمع نہیں ہو جاتی اس وقت تک یہ نشان اپنے جلوے ظاہر کرتا چلا جائے گا۔اگر اس صدی کے پہلے دو سال نکال دیں تو قریباً ۶ ۷ سال پر یہ نشان پھیلا ہوا نظر آتا ہے۔یعنی آخر ۱۹۰۲ء تک کے زمانہ میں نشان مانگا تھا اور اسی کے متعلق آپ نے لکھا ہے کہ جماعت کی ترقی کی رفتار ایک دم بڑھ گئی اور لوگ کثرت سے احمدی ہونے لگے۔چنانچہ اس ۶ ۷ سال میں یہ