خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 190
خطابات ناصر جلد دوم ۱۹۰ دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء نصیحت ہے تمہیں اپنا امام بناؤ ، اپنے میں سے کسی کو آگے کر دو اور اس کے پیچھے نماز پڑھو لیکن میں کہتا ہوں کہ نماز پڑھو اور میں اس لئے نہیں کہتا نماز پڑھو کہ میں کہتا ہوں نماز پڑھو بلکہ اس لئے کہتا ہوں کہ تم کہتے ہو کہ تم پر نماز فرض ہے۔اس واسطے میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ جو تم سمجھتے ہو کہ تم پر فرض ہے اسے ادا کرو۔بہر حال ہمیں یہاں کے لئے سہولت پیدا ہونی چاہئے۔انشاء اللہ ہم اس کے لئے کوشش کریں گے۔اس جلسے نے تو پیدا نہیں کرنی۔میں نے آپ کو ایک ضرورت بتائی ہے آپ دعا کریں کہ یہ سہولت پیدا ہو جائے۔پس ایک تو ہم نے اپنے عقائد کی تبلیغ کرنی ہے اور اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں۔ہمارے دستور نے ساری دنیا میں اعلان کیا کہ ہر شخص کو اپنے عقیدے کی تبلیغ کرنے کی اجازت ہے۔پاکستان کے دستور اساسی کا یہ جو جھنڈا ہے اس جھنڈے کو اپنے ہاتھ میں پکڑ کر ہم اپنے عقائد کی تبلیغ کرتے ہیں۔تم اگر قا نو نا بند کر دو گے تو اللہ تعالیٰ کوئی اور سامان پیدا کر دے گا مگر آج نہیں تم روک سکتے۔دوسری ضرورت یہ ہے کہ ہمارے اپنے بچے پیدا ہوئے ہیں اور جوان ہوئے ہیں ہم نے ان کی تربیت کرنی ہے ہم نے انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھانی ہیں ہم نے ان کے دلوں میں اس نور کے پیدا کرنے کی کوشش کرنی ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہمارے دلوں میں پیدا کیا ہے ہم نے ان کو بتانا ہے کہ قرآن عظیم کتنی عظیم کتاب ہے کہ دنیا کا کوئی محقق اور کوئی عالم ہمارے سامنے آکر اسلام کے خلاف بات نہیں کر سکتا اور نہ صرف یہ کہ ہم نے ان کا اسلام پر حملہ رد کرنا ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ بشارت دی گئی کہ اللہ تعالیٰ آپ کی جماعت کو اس قدر قابلیت دے گا کہ نہ صرف یہ کہ اسلام پر جو حملے ہوں گے وہ ان کا دفاع کر سکیں گے بلکہ علمی میدانوں میں اور عقل کے میدانوں میں وہ دوسروں کے خیالات پر جارحانہ حملے کریں گے اور ان کے خیالات اور ان کے عقائد اور ان کی تحقیق کا بودا پن اور غلطیاں ان پر ظاہر کریں گے۔میں سارا عرصہ یہی کام کرتا آیا ہوں۔عقل عقل لئے پھرتے تھے کل بتاؤں گا کہ عقل کے متعلق ہمیں اسلام نے کیا بتایا ہے۔بہر حال ہمارے بچوں کو ہمارے عقائد کا علم ہونا چاہئے ان سے زبردستی اپنے عقائد چھپائے نہیں جاسکتے۔یہ ہمارا حق ہے اور یہ ہمیں ملنا چاہئے تو جیسا کہ میں کل صبح بھی بتا چکا ہوں۔ایک ہی در ہے