خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 187 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 187

خطابات ناصر جلد دوم ۱۸۷ دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء ہو جائیں گی۔میں یہ چاہتا ہوں کہ یہ جو تیاری کے سال ہیں اور غلبہ ء اسلام کی صدی کے استقبال کے سال ہیں ان سالوں میں کئی ملین نسخے قرآن کریم کے دنیا میں پھیل جائیں۔انشاء اللہ تعالیٰ ایسا ہی ہو گا۔ہمارا کام ہے سوچنا، دعائیں کرنا، تدبیر کرنا کوشش کرنا اور یہ بھی دعا کرنا کہ کہیں نیت کا فتور نہ ہواور پیہ دعا کرنا کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ کے فضل سے ہم خدا تعالیٰ سے سعی مشکور کی توفیق حاصل کریں گے اور ہمارے یہ منصوبے جو اسی کے نام کو بلند کرنے کے لئے اور اس کی توحید کو قائم کرنے کے لئے ہیں ان میں وہ ہمیں کامیاب کرے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔جماعت احمدیہ کے مختلف شعبے ہیں لیکن جو بڑا شعبہ ہے اس کو ہم صدر انجمن احمد یہ کہتے ہیں۔جماعت احمد یہ جو ہے وہ کسی انجمن میں محصور اور محمد دو نہیں ہے: یہ مسئلہ آپ یا درکھیں۔اب اس وقت میں اسے حل کر دوں۔صدر انجمن احمد یہ جماعت احمدیہ کا نام نہیں ہے۔خلیفہ وقت اور جماعت مل کر جماعت احمدیہ ہے۔جس طرح کہ خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں اس کو قائم کیا ہے۔باقی جماعت کا انتظام ہے اس کے لئے صدر انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے تحریک جدید انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے وقف جدید انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے ہماری باہر کی جماعتیں بھی ہیں۔یباًہر ملک میں جماعتیں یا تو رجسٹر ہو چکی ہیں یا ہو رہی ہیں کچھ وقت قانونی طور پر لگتا ہے بہر حال رجسٹر ہو جائیں گی۔لیکن خلیفہ وقت ، جماعت“ یہ ایک ہستی ، ایک وجود، ایک چیز کا نام ہے اور ساری انجمنیں ماتحت ہیں۔اس لئے خلیفہ وقت اور جماعت احمدیہ کے ماتحت ہے۔صدر انجمن احمد یہ بھی ، تحریک جدید انجمن احمد یہ بھی اور دوسری انجمنیں اور جماعتیں بھی خواہ رجسٹرڈ ہوں یا unregistered۔جماعت کو میں الخلافة بالمشورہ کہہ سکتا ہے۔جماعت کو دوسرا نام یہ دیا جاسکتا ہے اللہ تعالیٰ نے جماعت کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ وہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کی تدبیریں بنائے۔اس وقت تین نئی تدبیر میں چالو ہیں یعنی فضل عمرفاؤ نڈیشن اور نصرت جہاں آگے بڑھو اور صد سالہ جوبلی منصوبہ اور عام نوعیت کی صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید انجمن احمدیہ، وقف جدید انجمن احمد یہ اور بعض دوسری سکیمیں انصار اللہ وغیرہ ہیں یا باہر کی جماعتیں ہیں جو۔میں نے بتایا ہے کہ کچھ رجسٹر ڈ ہیں اور کچھ ہو رہی ہیں وغیرہ وغیرہ۔