خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 336
خطابات ناصر جلد دوم ۳۳۶ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء ایک ایک ہسپتال کے لئے پانچ ملین روپے سے زیادہ کی پانچ پانچ کے قریب بن جاتی ہے اتنے کا۔وہ ہسپتال جو ہے ، وہ انہوں نے منظوری لی ہے وہ ممکن ہے وہاں بھی inflation ہے، یہ اس کی بڑھ جائے گی ، اور چونکہ غیر ملکوں سے بھی علاج کے لئے آتے ہیں اس ملک کے بھی امیر وہاں آتے ہیں۔ڈاکٹر کے ہاتھ میں بڑی شفا ہے دعا کرنے والا ڈاکٹر ہے اب خدا کے آسمانوں کے دروازے تو کوئی نہیں نا بند کر سکتا ہمارے اوپر۔زمین کے جہاں تک ہوسکتا ہے جتنا تمہارا زور ہے کرو دروازے بند ہمیں تو فرق نہیں پڑتا لیکن آسمانوں کے دروازے تو کھولے گئے ہیں ہمارے لئے تو آسمان سے آتا ہے خدا کی مخلوق پہ خرچ ہو جاتا ہے۔بڑا خدا تعالیٰ فضل کر رہا ہے ہماری تو اگر ہمارے جسموں کا ذرہ ذرہ خدا پر قربان ہو جائے تب بھی ہم اس کا شکر ادا نہیں کر سکتے کہ دنیا کی نگاہ میں تو یہی تھے نا، کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔اتنی سی جماعت ہے ایک دن میں ختم کر دیں گے لیکن یہ اتنی سی جماعت بڑی سخت ہے۔اس لئے نہیں کہ اس کے اندر کوئی طاقت ہے اس لئے کہ اس کے گرد فرشتوں کا حصار ہے اور فرشتوں کے حصار کو کوئی توڑ کے اس کے اندر داخل نہیں ہوسکتا۔اور آسمان کے دروازے کھلے ہیں اور آسمان سے برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔شفا کھیتوں پر نہیں اگائی جاتی یہ جو میں نے کہا ہے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفا دی۔کبھی آپ نے دیکھا کہ جو یہاں ہزار آپ زمیندار بیٹھا ہے آپ کے گاؤں میں کسی کھیت میں شفا بھی اگی ہے۔یعنی یہ ہنر کہ مریض اچھا ہو جائے یہ کسی کھیت میں نہ بیج بویا گیا نہ بیچ کا ٹا نہ فصل کاٹی گئی۔یہ زمین کا کام نہیں یہ آسمان کا کام ہے کہ آسمانوں سے حکم آئے کہ اس کے ہاتھ میں شفا ہو جائے۔ایسے ایسے کیس کہ جو ساری دنیا نے ان کو کہہ دیا تھا کہ بیچنے والا کیس ہی نہیں وہ جب ہمارے کلینک میں آیا تو ہماری کسی خوبی کی وجہ سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے اسلام کی عزت اور وقار کو قائم کرنے کے لئے سارا منصوبہ بنایا ہے خدا تعالیٰ نے کہا ہو جا ٹھیک ہو جا، ہو گیا ٹھیک۔ایک وہ ، وہ بھی بڑے تیز تھے ہمارے ڈاکٹر ، بڑا انہوں نے کام کیا ( ایک شخص کے نعرہ لگانے پر حضور نے فرمایا: ابھی نعروں کے متعلق ایک اور بات میں نے آپ کو بتانی ہے وہ آپ کو اور ہوشیار ہونا پڑے گا ) ان کے پاس بجلی وغیرہ کوئی نہیں تھی، اور سرجن، انہوں نے مجھے کئی دفعہ لکھا ، رات کے دس بجے مریض تڑپتا ہوا اپنڈے سائیٹس کا کیس آگیا کوئی نہیں۔میں صبح تک انتظار نہیں کر سکتا ایسا کیس ہے مر جائے گا