خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 209 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 209

خطابات ناصر جلد دوم ۲۰۹ اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء گویا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے اسی طرح میزان کے اصول کو حق کے ساتھ قائم کیا ہے۔یہ جو میزان ہے یا Balance ہے اس کا مفہوم ہر ایک بچے بڑے کے ذہن میں آجانا چاہئے اور وہ یہ ہے کہ ایسی نسبتیں قائم کی گئی ہیں جو عدل کے تقاضوں کو پورا کرنے والی ہیں مثلاً ہم آج کی سائنس کے نیوٹریشن کے محاورہ میں کہتے ہیں۔balanced diet مثلاً یعنی متوازن غذا جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مثلاً انسان کو روزمرہ کی غذا میں اتنا گوشت کھانا چاہئے لحمیات کا حصہ، اتنی شکر کھانی چاہئے سٹارچ کا حصہ، اتنی چکنائی کھانی چاہئے۔مکھن وغیرہ کا حصہ اتنا پھل کھانا چاہئے اتنے ڈرائی فروٹ یعنی اخروٹ اور بادام وغیرہ غرض اس بارہ میں انسان بڑی تفصیل میں گیا ہے۔اور اس کو لوگ کہتے ہیں balanced diet متوازن غذا اس معنی میں balanced اس کے مقابلہ میں انسانی صحت ترازو کے ایک پلڑے میں ہو اور دوسری طرف یہ balanced غذا ہو تو صحت قائم رہے گی نہ بنیوں کی طرح گھی اور میٹھا زیادہ کھا کر کہ پیٹ موٹے ہو جائیں وہ ہر وقت لڈو کھاتے رہتے ہیں اور نہ ان لوگوں کی طرح کہ جن بیچاروں کو پوری طرح کھانے کو بھی نہیں ملتا ان کی ہڈیاں نکلی ہوئی ہیں کلے پچکے ہوئے آنکھیں اندر گڑھے میں گئی ہوئی ہوتی ہیں اصل صحت کو جو چیز قائم رکھتی ہے وہ یہی balanced diet یعنی تو ازن غذا ہے۔خدا تعالیٰ نے اس دنیا میں مختلف غذائی اجزاء اور انسانی صحت کے ساتھ balance یعنی توازن کو قائم کیا ہے خدا تعالیٰ کہتا ہے میں نے عالمین میں اس میزان کا اصول چلایا ہے یہ میری قدرت کی بنیاد ہے دست قدرت سے یہ کائنات بنی اور اس میں تو ازم پایا جاتا ہے مثلاً میں دوسری انتہا کو لیتا ہوں جو وسعتوں والی انتہاء ہے۔ہمارا ایک سورج ہے اس کے گرد چند سیارے ہیں جسے نظام شمسی کہتے اس خاندان میں زمین بھی شامل ہے یہ ایک خاندان ہے اور اتنی زیادہ تعداد میں ہے کہ ان کو انسان ابھی تک گن بھی نہیں سکا وہ جب اکٹھے ہو جائیں تو ان کا ایک قبیلہ بنتا ہے اور اس کو galaxy کہتے ہیں اور یہ تعداد میں بے شمار ہیں ان خاندانوں کے مجموعے یعنی نظام ہائے شمسی کا مجموعہ galaxy کہلاتا ہے جو لوگ ستاروں کا علم رکھتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جو galaxias ہیں ان کی تعداد ہم سے گئی