خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 110 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 110

خطابات ناصر جلد دوم 11 + دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء بہر حال ہمارے پاس ہر میدان کا عالم ہونا چاہئے اور اس کے لئے ہمیں سینکڑوں بلکہ ہزاروں آدمی چاہئیں لیکن یہ کہنا کہ چونکہ اس وقت ہزار آدمی دستیاب نہیں ہو سکتے اس واسطے ہم پانچ بھی لینے کو تیار نہیں ہیں یہ نا معقول بات ہے۔پس اگر آج ہمیں ایک ملتا ہے تو ہمیں ایک لے لینا چاہئے اور اگلے سال اگر ہمیں پانچ ملتے ہیں تو ہمیں پانچ لے لینے چاہئیں۔اس سے اگلے سال اگر ہمیں دس ملتے ہیں تو ہمیں دس لے لینے چاہئیں۔اس وقت جماعت کے خرچ پر فزکس کا ایک اور طالب علم باہر گیا ہوا ہے۔( حضور کی تقریر کے دوران میں ہی امریکہ کی جماعت نے بھی ایک وظیفہ پیش کیا چنانچہ اس کا اعلان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔) امریکہ کی جماعت نے بھی ایک سکالرشپ پیش کیا ہے اور یہ بھی Open merit وظیفہ ہو گا۔اس طرح پر یہ دو سکالرشپ ہو گئے ہیں اب دوسرے فرقوں سے تعلق رکھنے والے سکالرز ائیں اور اگر ان میں اہلیت زیادہ ہوگی تو وہ لے جائیں گے اور اگر احمد یوں میں زیادہ ہوگی تو وہ لے جائیں گے اور احمدیوں کو زیادہ اہلیت پیدا کرنی چاہئے۔تم خوب محنت کرو اور دعائیں کرو اور کسی کو آگے نہ نکلنے دو لیکن اگر دوسروں میں اہلیت زیادہ ہوگی تو وہ ضرور سکالرشپ لے جائیں گے۔تم یہ کوشش کرو کہ تم میں ان سے زیادہ اہلیت پیدا ہو۔اس موقع پر کینیڈا کی جماعت کی طرف سے بھی ایک وظیفہ پیش کیا گیا۔چنانچہ حضور نے فرمایا) ایک تیسرا سکالرشپ آ گیا ہے کینیڈا کی جماعت نے کہا ہے کہ ایک سکالرشپ ہم دیں گے۔اس کے بھی ساٹھ پاؤنڈ ہیں یہ (Open merit) کا وظیفہ نہیں بلکہ یہ سکالرشپ کسی احمدی کو دیا جائے گا لیکن اس کو جو اہل ہوگا۔اس وقت ہمیں ڈاکٹروں کی بھی بہت ضرورت ہے اگلے آٹھ دس سال میں ہمیں کم از کم ہیں ذہین ڈاکٹر چاہئیں جن میں سے زیادہ تر سرجن ہوں یعنی چیرنے پھاڑنے والے۔افریقہ میں جو کام ہم نے شروع کیا ہے اس کے لئے آدمی بدلنے ہیں۔ابھی میں آپ کو بتاؤں گا کہ نصرت جہاں کا منصوبہ جو ۱۹۷۰ء سے شروع کیا تھا اس میں اللہ تعالیٰ نے کس قدر برکت ڈالی ہے لیکن اس کی وجہ سے ذمہ واری بھی بہت بڑھ گئی ہے۔میں کہتا ہوں کہ تین ڈاکٹر چھ سال کے لئے مل جائیں۔مثلاً ایک شخص جس کو ہم ڈاکٹر بنا ئیں وہ چھ سال تک جا کر