خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 109 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 109

خطابات ناصر جلد دوم 1+9 دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء سے اس علم کی طرف سے اسلام پر حملہ ہو گا تو اس وقت ہم کھڑے ہو جائیں گے اور کہیں گے کہ تمہاراعلم غلط کہتا ہے اور خدا کا کلام صحیح کہتا ہے۔یہ تو ایسی جاہل تو میں ہیں کہ ایک وقت میں انہوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ قرآنِ کریم تو خدا تعالیٰ کا جو کہ علام الغیوب ہے کلام ہی نہیں ہوسکتا۔بھلا وہ کیوں نہیں ہو سکتا ؟ کہ جی اس میں تو یہ لکھا ہوا ہے کہ شہد کی مکھی اپنے جسم میں سے شہد بناتی ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ (النحل : ۷۰) اور پھر میرا خیال ہے کہ سو ڈیڑھ سو سال تک پادری مختلف ملکوں میں یہ اعتراض کرتے رہے۔ہماری بد قسمتی ہے کہ مسلمانوں میں سے ایسے سکالر پیدا نہیں ہوئے جو اس کے متعلق تحقیق کرتے لیکن خود عیسائی محقق عالموں نے شہد کی مکھی پر تحقیق کی اور اب پتہ لگا ہے کہ شہد کی مکھی جو شہد بناتی ہے اُس میں پچاس فی صد سے زیادہ اس کے اپنے جسم کے غدود میں سے جو سیکریشن (Secretion) یا مادہ نکلتا ہے وہ اس نے شہد میں شامل کیا ہوتا ہے اور شہد کے یا اس کے چھتے کے جو مفید اور صحت مند حصے ہیں وہ سارے شہر کی مکھی کے اپنے ہیں وہ پھول کے نیکٹر (Nectar) میں سے یہ لے کر نہیں آ رہی ، چھ قسم کے اینٹی بائیوٹکس ہیں پنسلین وغیرہ وغیرہ کے نام آپ نے سنے ہوں گے اب تو زمیندار بھی کہتے ہیں کہ سووا لگاؤ تو ہمیں آرام آئے گا ورنہ نہیں۔یعنی وہ ٹیکوں وغیرہ سے واقف ہو گئے ہیں لیکن اب دریافت ہوا ہے کہ شہد کی مکھی جو اینٹی بائیوٹکس یعنی زہر کش چیزیں بنارہی ہے انسان ابھی تک ان کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکا اور نہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس کے اندر یہ چیز رکھی ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے علم کامل اور اس کی وحی کے ذریعہ سے یہ کام کر رہی ہے۔أوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ (النحل : ۶۹) خدا تعالیٰ نے مکھی کو وحی کی کہ یہ کام کر۔پھر ہر قسم کے اینٹی بائیوٹک کی ایمونٹی (Immunity) ہو جاتی ہے یعنی بیماری کے کیڑوں کو دوائی کی عادت پڑ جاتی ہے لیکن اب کوئی پچھلے دس پندرہ سال میں یہ پتہ لگا ہے کہ شہد کی مکھی ایک جرم کش بناتی ہے کہ جو بیماری کے سارے کیڑے مار دیتا ہے اور پھر کوئی ایمونٹی (Immunity) پیدا نہیں ہوتی۔یعنی یہ نہیں ہے کہ پھر کہیں کہ جی اب یہ دوائی دو گے تب بھی کیڑے نہیں مریں گے بلکہ اگر نیا حملہ ہوگا تو یہ اس کے کیٹروں کو بھی مار دے گا۔