خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 111
خطابات ناصر جلد دوم دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء خدمت کرے اور اس کے بعد چھ سال میں اور دوست پیچھے سے آجائیں اور وہ خدمت کریں اور یہ دوست دوسرے میدانوں میں جا کر دنیا میں ترقی کریں کیونکہ ہر احمدی جو مخلص ہے وہ تو جو کام بھی کرے گا وہ جماعت کی تقویت کا باعث ہوگا اور ہماری اور آپ کی دعائیں اس کو ملیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام یہ بھی ہے کہ مستقبل میں احمدیت یعنی اسلام ہی علم کا شہر " مدينة العلم انت مدينة العلم تذكره صفحه ۱۹۰۰۳۲۰ء سنہ الہام ہوگا۔اصل چیز تو اسلام ہے۔احمدیت اسلام سے کوئی مختلف چیز نہیں ہے۔ہر قسم کی بدعات سے پاک اسلام احمدیت ہے اصل چیز ہے ہی اسلام۔ایک ہے بدعات سے پاک اسلام اور اسلام کی ایک شکل وہ نظر آتی ہے جس میں بہت سی بدعات شامل ہو چکی ہیں ہر دو کوممتاز کرنے کے لئے اس کا نام ( رکھنے والے نے ) احمدیت رکھ دیا ہے۔اس میں ہمارا تو کوئی قصور نہیں اللہ جانے اور اس کی مصلحتیں جانیں۔اس الہام کو میں اس وقت اس غرض سے پیش کر رہا ہوں کہ اس سلسلہ میں ساری ذمہ واری جماعت احمد یہ پر ہے۔تم ہو مکین اس شہر کے اس مدینۃ العلم کے۔پس اگر دنیا میں صحیح اور ساری وسعتوں کو اپنے احاطے میں لئے ہوئے علم کو پھیلانا ہے تو وہ آپ ہی پھیلا سکتے ہیں کوئی اور نہیں پھیلا سکتا۔اس تمہید کے بعد میں اخبارات کے متعلق تحریک کرتا ہوں ان کی طرف جماعت توجہ کرے۔(اس موقع پر انڈونیشیا کی طرف سے بھی ایک سکالرشپ کی پیش کش ہوئی اس پر حضور نے فرمایا: ” چوتھا سکالرشپ ! انڈونیشیا کی جماعتوں نے ایک سکالرشپ پیش کیا ہے یہ بھی احمدی ہونہار ذہین بچے کے لئے ہوگا جزاک اللہ۔اللہ تعالیٰ چاروں کو جزا دے اور اس کے بعد جو وظائف پیش کرنے والے ہیں ان کو بھی جزا دے۔) الفضل ہے۔الفرقان ہے۔مصباح ہے۔خالد ہے۔تفخیذ الا ذہان ہے۔انصار اللہ ہے۔تحریک جدید ہے۔ریویو آف ریجنز ہے اور ہفت روزہ لاہور ہے اور کتابوں میں سے تاریخ احمدیت جلد ۱۵ ہے۔اسلام عصر حاضر میں ہے جو کہ ہمارے ایک مبلغ صوفی محمد اسحاق کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔ایک کتاب لجنہ نے شائع کی ہے۔تفسیر القرآن انگریزی کا مکمل سیٹ پانچ جلدوں میں موجود ہے اور فضل عمر فاونڈیشن نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سوانح شائع کی ہے جو کہ ابھی دو ایک دن ہوئے آئی ہے اس کی طرف بھی توجہ کریں۔