خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 672 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 672

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۷۲ ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب بر دے دیتی ہے اور پیسے بھی کم خرچ ہوتے ہیں اور پیغام بھی فوراً پہنچا دیتی ہے۔چنانچہ انہوں نے اس نمبر کی اطلاع دی۔ہفتہ کو مجھے اطلاع ملی۔آگے اتوار کا دن تھا۔پیر کے روز میرا پہلا پیغام انگلستان کو ٹیلیکس کے ذریعہ لائکپور سے بھجوایا گیا۔اس مواصلاتی نظام پر آٹھ دس ہزار روپے خرچ آتے ہیں اور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔دو آنے کا زمانہ گذر گیا۔اب جماعت پر اللہ تعالیٰ کا اتنا فضل ہے کہ دس ہزار کو بھی کچھ نہیں سمجھتے۔جب میں نے انگلستان کو ٹیلیکس پر پیغام بھیجا علاوہ دعاؤں کے میں نے ان کو یہ نصیحت بھی کی کہ وہاں سے ٹیلیفون پر پورے یورپ کے تمام مشنوں کو کہو کہ خلیفہ وقت نے آپ کو یہ دعا ئیں بھیجیں ہیں۔اب دیکھو جلسہ سالانہ کی خبریں مہینے گزر جاتے تھے تب جا کر بیرونی ملکوں کو پتہ لگتا تھا اور خبر وہی جو خط کے ذریعہ جاتی تھی اور جماعتیں بڑا تلملاتی تھیں۔ان کا غصہ بجا تھا۔وہ کہتے تھے کہ کیا ہمارا حق نہیں ہے کہ جلسہ سالانہ کی خبریں ہمیں بروقت ملیں۔اب آپ ہی دیکھ لیں۔یہاں بیٹھے ہوئے کتنی سکینت اور آرام محسوس کر رہے ہیں۔وہ محروم تھے۔ان کو جلسہ سالانہ کی کوئی نہ کوئی خبر تو جلد پہنچنی چاہئے تھی خواہ وہ دھند لی ہی کیوں نہ ہوتی۔پہلے کئی کئی ہفتوں کے بعد ان کو خبر ملتی تھی کہ جلسہ سالانہ پر کیا کیا ہوا ہے لیکن اب یہ انتظام ہو گیا۔چہ یہ انتظام ابھی کچھ حصہ کے متعلق ہوا ہے لیکن ابتداء ہوگئی ہے۔۲۶ تاریخ کو جلسہ سالانہ کی ضر رپورٹ نصف گھنٹے میں بھجوا دی گئی۔پھر ۲۷ تاریخ کی رپورٹ آج چلی گئی اب اس تقریر کے خلاصہ کی خبر کل چلی جائے گی۔تو یہ نظام انشاءاللہ ترقی کرے گا اور بہت سے ممالک میں پھیل جائے گا۔پھر سب کے تعلق ایک جیسے ہو جائیں گے اور اس طرح امت واحدہ کی ایک شکل بن جائے گی۔بھائی بھائی ہونے کا احساس آپ سبھی محسوس کریں گے جب آپ عملاً بھائی بھائی بن جائیں گے اور آپ کے درمیان ایک قریبی تعلق پیدا ہو جائے گا۔اس سلسلہ میں جو دوسری بات جو میرے دماغ میں آئی وہ بھی جماعت احمد یہ انگلستان نے شروع کی ہے اور میں نے اس کا نام رکھ دیا ہے : (World Bilal Radio Amarteur Club) آزاد ملکوں نے اجازت دے رکھی ہے کہ جو شخص چاہے اور دلچسپی رکھتا ہو وہ ایک خاص قسم کی اور ریڈیائی لہروں پر پیغام نشر کر سکتا ہے اور اسی پر وہ ایک دوسروں سے ملاپ کرتے ہیں۔دوستیاں