خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 447 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 447

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۴۷ ۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار کے اور کچھ نہیں۔جو وہاں کے اخباروں نے لکھا یا ریڈیو اور ٹیلی ویژن پہ آیا ، ان میں سے انتخاب کر کے اور تصویریں بیچ میں لگا کر شائع کیا گیا ہے۔اس میں دو چار غلطیاں رہ گئیں ہیں اور انسانی کام میں غلطی ہوتی ہی ہے۔ویسے بڑا خوبصورت شائع ہوا ہے اور کثرت سے آپ دوسروں میں تقسیم کریں۔ان کی آنکھیں کھل جائیں گی۔یہ جو کئی دفعہ میں آپ کو کہہ چکا ہوں کہ مغربی افریقہ میں ایک انقلاب عظیم اسلام اور احمدیت کے حق میں بپا ہورہا ہے۔آپ یہ رسالہ دیکھیں گے تو آپ کو پتہ لگے گا اور وہ چیز واضح ہو جائے گی حالانکہ ہزار تصویر میں ہیں ان میں سے ساٹھ ستر ہم نے اس میں شائع کی ہیں۔یعنی ہمارے پاس وہاں سے ہزار تصویر میں آئی ہوئی ہیں۔اس رسالہ میں اپنا کچھ نہیں بس جو عیسائی اخباروں نے دیا ہے وہ نقل کر دیا ہے۔اس سے بہت کچھ پتہ لگ جاتا ہے۔جو انگریزی پڑھنے والا طبقہ ہے اسے خریدنا بھی چاہئے اور دوسروں تک کثرت سے پہنچانا بھی چاہئے۔اسلام کا وراثتی نظام یہ فضل عمر فاؤنڈیشن کی مقالے لکھوانے کی سکیم کے سلسلے میں لکھا گیا تھا اور اس نے اول انعام حاصل کیا تھا۔مکرم عبدالرشید غنی صاحب لیکچر تعلیم الاسلام کالج نے اسے لکھا ہے اور وراثت کے قریباً ہر پہلو پر بحث کی گئی ہے۔خدام الاحمدیہ کو میں نے یہ کہا تھا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو مختلف خطبات اور تقاریر جو خدام الاحمدیہ کے متعلق کی ہیں ان کو یکجا طور پر جمع کر کے شائع کرو۔چنانچہ یہ ایک مجلد قریباً ایک ہزار صفحے کی شائع ہوگئی ہے اور یہاں مل جائے گی۔اس کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے خصوصاً خدام کو کثرت سے یہ خریدنی چاہئے اور پڑھنی چاہئے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور جو نہیں پڑھ سکتے ان کو وہ باتیں بتانی چاہئیں۔ان کی رہنمائی کے لئے وہ خطبات اور تقاریر کی گئی تھیں۔ایک اور بڑی مفید کتاب جو دوران سال لکھی گئی ہے۔ہماری والدہ جن کو میں آپا صدیقہ کہا کرتا ہوں انہوں نے لجنہ اماءاللہ کی تاریخ لکھی ہے۔یہ بڑی مفید کتاب ہے۔شروع ہی سے جو احمدی بہنیں اخلاص اور جان نثاری کے ساتھ لجنہ اماء اللہ کا کام کرتی رہی ہیں اور جو کام انہوں نے کیا ہے اس کا ذکر آ گیا اور ان کے نام تاریخ میں محفوظ کر لئے گئے۔قیامت تک اللہ تعالیٰ ان کے اوپر فضل کرے گا اور احمدی جہاں بھی اور جب بھی پیدا ہوں گے درود بھیجتے رہیں گے۔بڑی محنت سے یہ کتاب تیار کی گئی ہے اگر چہ