خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 446 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 446

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں سے ”جنگ مقدس“ اور ” آئینہ کمالات اسلام دوبارہ شائع کی گئی ہیں۔اسلام کے اقتصادی نظام کے اصول اور فلسفہ یہ میرے خطبات ہیں ، ان کو شائع کیا گیا ہے۔احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک حصہ دوم اور ضرورت نبوت بھی شائع کی گئی ہیں۔اس وقت بھی بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ کے عقائد کیا ہیں اور ان کے دلائل کیا ہیں۔احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک اس کے لئے بڑی اچھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سورۃ بقرہ کی آیات کی مختلف کتب یا تقاریر میں جو تفسیر کی ہے، ادارۃ المصنفین نے یکجائی طور پر اکٹھا کر کے سورۃ بقرہ کی وہ ساری تفسیر شائع کی۔سورۃ فاتحہ کی جو تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی اور وہ گزشتہ سال شائع ہوئی تھی جنہوں نے وہ پڑھی ہو ان کو تو سمجھ آجانا چاہئے کہ علوم کا عظیم خزانہ ہے اور اس کی شان الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی۔دراصل وہ قرآن کریم کی تفسیر ہے کیونکہ سورۃ فاتحہ قرآن کریم کے مضامین کا خلاصہ ہے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر سورۃ بقرہ شائع ہوگئی ہے۔چار سو صفحے کے قریب ہے اور دس روپے اس کی قیمت رکھی گئی ہے۔پیسوں میں تو قیمت ادا نہیں ہو سکتی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر بڑی ہی عجیب چیز ہے۔اسی طرح ادارۃ المصنفین نے شرح بخاری کی گیارہویں جلد اور تاریخ احمدیت کی گیارہویں جلد شائع کی ہے۔تفسیر سورۃ فاتحہ بیان فرمودہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ تیار ہوئی ہے ابھی شائع نہیں ہوئی اگلے سال انشاء اللہ شائع ہو جائے گی۔میرا دورہ جو مغربی افریقہ کا تھا اس کے متعلق مختصراً انگریزی میں دو چیز میں آچکی ہیں ایک تو خدام الاحمدیہ کراچی کا سوونیر (Souvenir) جو وہ ہر سال شائع کرتے ہیں۔اس سال کا سوونیر (Souvenir) قریباً سارا ہی مغربی افریقہ کے دورے کے متعلق تیار کیا گیا ہے جس میں تصویر میں بھی ہیں۔ایک دوسرا رسالہ افریقہ سیکس (Africa speaks) شائع ہوا ہے۔یہ نصرت جہاں کی سکیم آگے بڑھو“ کی وساطت سے شائع ہوا ہے۔یہ دراصل غیروں کے لئے زیادہ ہے ویسے اپنے بھی پڑھیں تو بڑا ہی دلچسپ ہے۔اپنی طرف سے سوائے ایک چھوٹے سے میرے مضمون