خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 552
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۵۵۲ ۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار ترجمے والا قرآن کریم تھا۔میں اس کی تفصیل میں اس وقت نہیں جانا چاہتا کیوں کہ اس پر ایک زمانہ گذر چکا ہے۔دنیا جانتی ہے کہ وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔تاہم انہوں نے ساٹھ سالہ محنت کے نتیجہ میں قرآن کریم انگریزی ترجمہ وغیرہ کے ایک لا کھ اور چند ہزار نسخے شائع کئے ہیں اور خدا کے فضل سے ہم نے صرف پچھلے سال کے عرصہ میں ۷۵ ہزار قرآن کریم شائع کر دیئے اور انشاء اللہ اس اگلے سال میں ہم ان سے کہیں آگے نکل جائیں گے اور جیسا کہ میں آگے چل کر بتاؤں گا میری یہ خواہش ہے اور میری اور آپ کی بھی یہ دعا ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس میں کامیابی عطا فرمائے کہ اگلے پانچ سات سال میں دس لاکھ قرآن کریم با ترجمہ دنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیں۔یہ انسان کی تعداد کے لحاظ سے کوئی بڑا کام نہیں ہے لیکن اسے ہم ایک بڑے کام کی ابتداء ضرور کہہ سکتے ہیں۔اس کے لئے بعض اور تدابیر اختیار کی جارہی ہیں اس ضمن میں میں آگے چل کر بیان کروں گا۔بہر حال تحریک جدید نے سواحیلی زبان میں قرآن کریم پانچ ہزار کی تعداد میں دوبارہ شائع کیا ہے۔یوگنڈا کی یوگنڈوی زبان کے ترجمے کی پہلے پانچ پاروں کی طباعت ہو چکی ہے۔سویڈش زبان میں ۲۱ پاروں کا ترجمہ طباعت کے لئے تیار ہو چکا ہے۔تحریک جدید کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں سے ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات انگریزی میں پانچ ہزار کی تعداد میں، توضیح مرام پانچ ہزار کی تعداد میں ، فتح اسلام پانچ ہزار کی تعداد میں اور برکات الدعا پانچ ہزار کی تعداد میں شائع ہوئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے اقتباسات ”ہم مسلمان ہیں“ کے نام سے کتابی صورت میں شائع کئے گئے تھے یہ کتاب انگریزی میں زیر طبع ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی اسپینش زبان میں پہلی دفعہ زیر طبع ہے۔انشاء اللہ دو ہزار کی تعداد میں شائع ہو جائے گی اسی طرح «کشتی نوح مسیح ہندوستان میں بھی اسپینش زبان میں زیر طبع ہیں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی کتب میں سے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو تحریک جدید نے ساتویں بار شائع کیا ہے۔اسلام کا اقتصادی نظام اسپینش زبان میں دو ہزار کی تعداد میں اور لائف آف محمدم جرمن زبان میں دو ہزار کی تعداد میں شائع کیا ہے۔دعوۃ الا میر کا عربی ترجمہ کروالیا گیا ہے۔اسی طرح دعوۃ الامیر کا ترکی زبان میں