خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 551 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 551

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۵۵۱ ۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار کا بھی اہتمام کرتی ہے اس سال مجلس ارشاد کے چار اجلاس ربوہ میں منعقد ہوئے اور بیرونی جماعتوں میں سے ۶ ا جماعتوں نے اس کا اہتمام کیا۔تعلیم القرآن بذریعہ موصیان کا جہاں تک تعلق ہے ہمارے کام کا یہ حصہ بہت کمزور ہے صرف ۲۴ مجالس کی طرف سے رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔پس موصی صاحبان پر تو ہم بڑا حسن ظن رکھتے ہیں ان کو زیادہ توجہ کے ساتھ زیادہ تندہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نباہنا چاہیے۔تحریک جدید اس وقت ۳۱ غیر ممالک میں ہمارے مشن کام کر رہے ہیں اور دنیا کو ( بیچ میں نافعے تو ہیں ) ہمارے مشنز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے اس میں ذرا بھی مبالغہ نہیں ہر صبح جب سورج طلوع ہوتا ہے تو جماعت احمدیہ کو اپنی تعداد میں بھی اور اپنے اثر و رسوخ اور خدمت میں بھی زیادہ پاتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے۔اس عرصہ میں جونئی مساجد بنائی گئیں تحریک جدید کی رپورٹ کے مطابق ان کی تعدا د ۲۴ ہے لیکن میرے علم میں اور بھی بہت ساری مساجد ہیں جو غیر ممالک میں بنائی گئی ہیں۔مثلاً ڈاکٹر غلام مجتبی صاحب جو خدا کے فضل سے بڑے کامیاب ڈاکٹر ہیں انہوں نے ایک بڑی اچھی مسجد بنوائی ہے لیکن دفتر نے اس کو اپنی رپورٹ میں شامل نہیں کیا۔پس یہ میرے علم میں ہے کہ کئی اور بھی اچھی مساجد بنائی گئی ہیں۔جس کا تحریک جدید کو علم نہیں ہوا اور وہ اس رپورٹ میں شامل نہیں۔علاوہ ازیں بیرونی ممالک میں ے انٹی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔گذشتہ دو سالوں میں چونتیس مبلغین باہر تشریف لے گئے اور اٹھائیس مبلغین باہر سے واپس مرکز میں تشریف لائے۔تحریک جدید کی طرف سے جہاں تک قرآن کریم کے تراجم اور ان کی اشاعت کا تعلق ہے کچھ زبانوں میں تو پہلے تراجم ہو چکے ہیں۔مثلاً انگریزی، ڈچ ، جرمن ، سواحیلی زبان میں پورے قرآن کریم کا ترجمہ ہو چکا ہے۔یہ تراجم مع تفسیر قرآن بھی چھپتے ہیں اب تو میں نے اشاعت قرآن کریم کے لئے ایک علیحدہ محکمہ کھول دیا ہے۔آپ بھی بڑی دعائیں کریں ہم نے بھی بڑی دعائیں کی ہیں۔اللہ تعالیٰ اس ضمن میں بھی بڑے فضل نازل کر رہا ہے۔غیر مبائعین کے پاس جو