مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 417
ہے۔ابتدا میں تحریک وقف نو دو سال کے لئے تھی۔پھر حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اسے مزید دو سال کے لئے بڑھا یا اور پھر احباب جماعت کے اشتیاق کے پیش نظر یہ تحریک دائمی تحریک بن گئی۔1992ء میں حضور نے واقفین نو بچوں کی تربیت کی خاطر ایک نئی وکالت قائم فرمائی جو وکالت وقف نو کہلاتی حضرت خلیفة أمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی روشنی میں دنیا بھر میں احمدی احباب اپنے بچوں کی تربیت کر رہے ہیں۔مقامی جماعتوں میں سیکر ٹریان وقف نو کا بھی اسی غرض کے لئے تقرر کیا جاتا ہے تا وہ بچوں کی تربیت کر سکیں۔اس وقت واقفین نو بچوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔حضرت ”دینی معلومات کا بنیادی نصاب۔صفحہ 221,219 شائع کردہ مجلس انصار اللہ پاکستان۔صفحہ 223) تحریکات خلافت خامسه : لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مرزا مسرور احمد صاحب مورخہ 22 اپریل 2003ء کو خلافت ہوئے۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دور کی تحریکات تحریر ہیں: 1۔دعوت الی اللہ کے لئے عارضی وقف کی تحریک: حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جون 2004ء میں فرمایا: ”دنیا میں ہر احمدی اپنے لئے فرض کر لے کہ اس نے سال میں کم از کم ایک یا دو دفعہ ایک یا دو ہفتے تک اس کا م کے لئے وقف کرنا ہے۔“ -2۔زیادہ سے زیادہ وصایا کرنے کی تحریک: متمكن لفضل 31 اگست 2004ء) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یکم اگست 2004 ء جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر فرمایا: چونکہ 2005ء میں نظام وصیت کے سو سا پورے ہو جائیں گے اس لئے کم از کم پچاس ہزار وصایا ہو جائیں۔اس طرح 2008 ء تک خلافت جوبلی کے اظہار خوشنودی کے طو پر لازمی چندہ دہندگان میں سے کم از کم پچاس فیصد موصی ہو جائیں۔تحریک وصایا اور اس کے ثمرات: مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم - صفحه 79,78) حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ برطانیہ 2004 ء کے موقع پر جب زیادہ سے زیادہ وصایا کرنے کی تحریک فرمائی تو اس وقت تک وصیت کنندگان کی کل تعداد صرف 38000 کے قریب تھی۔حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ اگلے سال میں پہلے مرحلے کے طور پر 15000 نئی وصایا ہو جائیں تا کہ وصیت کے سو سال پورے ہونے پر یہ تحفہ ہم خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر سکیں۔اس تحریک پر احباب جماعت نے والہانہ طور لبیک کہا۔چنانچہ جلسہ سالانہ برطانیہ 2005ء پر حضور اقدس نے اعلان فرمایا کہ ایک سال میں اللہ کے فضل سے 16 ہزار 148 احباب نے وصیت کر دی ہے۔پر 417