مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 416 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 416

پاک زبان استعمال کرنے کی تحریک (4 فروری 2000ء) جماعت انڈونیشیا (Indonesia) انفاق سبیل اللہ کی مثال بنے اور آئندہ 25 سال میں ایک کروڑ ہو جائیں (خطبات جلسہ انڈونیشیا 2 جولائی 2000ء) بیت الفتوح کے لئے مزید 5 ملین پاؤنڈ کی تحریک (خطبہ 16 فروری 2001ء) مریم شادی فنڈ کا اجرا (خطبہ 28،21 فروری 2003ء) ہیومینٹی فرسٹ (Humanity First) کے ذریعہ عراق کی مالی امداد کی تحریک (خطبہ 4 اپریل 2003ء) تحریک وقف نو: خلافت رابعہ کی انقلاب انگیز تحریک: (سیدنا طاہر نمبر سود نیر جماعت برطانیہ صفحہ 29,28) احمدیت کے قیام پر 23 مارچ 1989ء کو سو سال پورے ہونے پر خدا تعالیٰ کے احسانوں پر تشکر کے جذبات کے اظہار کے لئے حضرت خلیفۃ اصسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے دسمبر 1973 ء میں صد سالہ جشن تشکر منصوبے کا اعلان سالہ جشن تشکر منصوبے کا اعلان فرمایا جس پر کام کا آغاز آر پ کی زندگی میں ہوا مگر جون 1982ء میں آپ کی وفات کے بعد حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے دور خلافت ثالثہ کے اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے کئی کام کئے۔جوں جوں نئی صدی قریب آتی گئی حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے دل میں نئی صدی کے استقبال کے لئے مزید جوش اور ولولہ پیدا ہوتا رہا اور اسی کے تحت حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 3 اپریل 1987ء کو ایک تحریک فرمائی جو تحریک وقف نو کے نام سے موسوم ہے۔ޏ حضرت خلیفہ ایسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس سلسلہ میں فرمایا: میں نے یہ سوچا کہ ساری جماعت کو میں اس بات پر آمادہ کروں کہ اگلی صدی میں داخل ہونے جہاں ہم روحانی اولاد آئندہ ہونے والے بچوں کو خدا کی راہ میں ابھی سے وقف کر دیں اور یہ دعا مانگیں کہ اے خدا ہمیں ایک بیٹا دے لیکن اگر تیرے نزدیک بیٹی ہی ہوئی مقدر ہے تو ہماری بیٹی ہی تیرے حضور پیش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مائیں دعائیں کریں اور والد بھی ابراہیمی دعائیں کریں کہ اے خدا ہمارے بچوں کو اپنے لئے چن لے ان کو اپنے لئے خاص کرلے۔اس وقف کی شدید ضرورت ہے۔آئندہ سو سالوں میں کس کثرت سے اسلام نے ہر جگہ پھیلنا ہے وہاں لاکھوں تربیت یافتہ غلام چاہئیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کے غلام ہوں۔واقفین زندگی چاہئیں کثرت کے ساتھ اور ہر طبقہ زندگی سے واقفین زندگی چاہئیں، ہر ملک سے واقفین زندگی چاہئیں، آپ اگلی صدی میں خدا کے حضور جو تحفے بھیجنے والے ہیں یا مسلسل بھیج رہے ہیں۔احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بے شمار چندے دے رہے ہیں مالی قربانیاں کر رہے ہیں ایک تحفہ جو مستقبل کا تحفہ ہے وہ باقی رہ گیا تھا۔مجھے خدا نے یہ توجہ دلائی کہ میں آپ کو بتا دوں کہ آئندہ دو سالوں کے اندر یہ عہد لیں جس کو بھی جو اولاد نصیب ہو گی وہ خدا کے حضور پیش کر دے۔“ تحریک پر والہانہ لبیک اور دفتر وقف نو کا قیام: رکر (خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 1987 ء) 416