مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 418
روزنامه الفضل مورخہ 5 اگست 2005 ، ماہنامہ خالد ستمبر 2004 ص9) اللہ کے فضل و کرم سے ماہ مئی 2006ء تک اب وصیت کنندگان کی 58000 (اٹھاون ہزار) سے زائد کی درخواستیں آچکی ہیں۔خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی: 2008ء میں خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر استحکام خلافت اور اظہار خوشنودگی کے طور پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 مئی 2005 ء میں مالی قربانی کی تحریک فرمائی اور اس خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی کے لئے ایک روحانی پروگرام عطا فرمایا۔اس کی تفصیل تحریر ہے: -1 ہر ماہ ایک نفلی روزہ رکھا جائے جس کے لئے ہر قصبہ ، شہر یا محلہ میں مہینہ کے آخری ہفتہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کر لیا جائے۔جائیں۔-2 -3 4۔دونفل روزانہ ادا کئے جائیں جو نماز عشا کے بعد سے لے کر فجر سے پہلے تک یا نماز ظہر کے بعد اد اکئے سورۃ فاتحہ (روزانہ کم از کم سات مرتبہ پڑھیں) رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (2:251) (روزانہ کم از کم 11 مرتبہ پڑھیں) ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کر۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْهَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔(3:9) (روزانہ کم از کم -5 33 مرتبہ پڑھیں) ترجمہ: اے ہمارے رب !ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔یقیناً تو ہی ہے جو بہت عطا رکرنے والا ہے۔-6 اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ۔(روزانہ کم از کم 11 مرتبہ پڑھیں) ترجمہ: اے اللہ ہم تجھے ان (دشمنوں) کے سینوں میں کرتے ہیں (یعنی تیرا رُعب ان کے سینوں میں بھر جائے ) اور ہم ان کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلَّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ إِلَيْهِ۔(روزانہ کم از کم 33 مرتبہ پڑھیں) پڑھیں) -7 ترجمہ: میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے جو میرا رب ہے ہر گناہ سے اور میں جھکتا ہوں اس کی طرف۔سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اللَّهُمَّ صَلَّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ۔(روزانہ کم از کم 33 مرتبه _8 ترجمہ: اللہ تعالیٰ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ اللہ پاک ہے اور بہت عظمت والا ہے۔اے اللہ! رحمتیں بھیج محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر۔مکمل درود شریف۔-9 (روزانہ کم از کم 33 مرتبہ پڑھیں) (ماہنامہ "خالد" جولائی 2005ء) حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خلافت کے انعام او احباب جماعت کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے فرمایا: 418