مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 7 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 7

(4 افریقہ (Africa) کے فاقہ زدہ ممالک کے لئے امداد کی تحریک: ”میں نے جب عالم اسلام کے موجودہ حالات پر غور کیا تو میری توجہ افریقہ کے ان بھوکوں کی طرف مبذول ہوئی جو وسیع علاقوں میں جو کئی ملکوں میں پھیلے پڑے ہیں۔ابی سینیا میں بھی، صومالیہ میں بھی، سوڈان میں بھی، چاڈ میں بھی بہت سے ممالک میں کثرت کے ساتھ انسانیت بھوک سے مر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔پس میں نے فیصلہ کیا ہے کہ دس ہزار پونڈ جو ایک بہت معمولی قطرہ ہے جماعت کی طرف قطرہ ہے جماعت کی طرف سے افریقہ کے بھوک سے فاقہ کش ممالک کے لئے پیش کروں اور حسب توفیق ذاتی طور پر بھی پیش کروں گا اور ساری جماعت بحیثیت جماعت بھی کچھ نہ کچھ صدقہ نکالے۔۔۔۔۔پس میں کوئی معین تحریک نہیں کرتا مگر یہ تحریک کرتا ہوں کہ خالصتاً اس نیت کے ساتھ کہ ہمارے ان صدقوں کو اللہ تعالیٰ امن عالم کے حق میں قبول فرمائے اور مسلمانوں کے مصائب دور کرنے کے لئے قبول فرمائے۔۔۔۔اور یہ جو سارے صدقات ہوں گے یہ خالصتاً افریقہ کے فاقہ زدہ ممالک خرچ کئے جائیں گے۔“ -1 پر (خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 1991ء۔روزنامہ الفضل 9فروری 1991ء) تحریکات خلفائے سلسلہ: دسمبر 1912ء کے آخر میں حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے دو اہم تحریکیں فرمائیں: علم الرؤیا کا علم اللہ تعالیٰ نے بعض انبیاء کو عطا فرمایا اور ان سے ورثہ میں علمائے اُمت کو پہنچا۔چنانچہ پہلے مسلمانوں نے اس فن پر کامل اتعبیر اور تعطیر الانام وغیرہ عمدہ کتابیں لکھیں حضرت خلیفہ اسیح الاول نے تحریک فرمائی کہ ہم سے پہلے بزرگوں نے تو اپنا فرض ادا کر دیا لیکن اب کئی نئی ایجادیں نکل آئی ہیں ہمیں نئی ضروریات کے لئے اس فن کی ضخیم کتاب تیار کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔دوسری تحریک حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے یہ فرمائی کہ مال غنیمت کی تقسیم کے لئے جو اللہ اور رسول کا حق ہے اس کا مصرف موجودہ زمانہ میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی، اس کی صفات، اس کے افعال اور اس کے کلام پاک کی اشاعت پر رسالے اور ٹریکٹ شائع کئے جائیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حصہ کی ادائیگی کے لئے حدیث شریف کی اشاعت اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفا پر اعتراضات کے جوابات پر روپیہ خرچ کیا جائے۔-2 تحریک حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ : قرآن مجید اور بنیادی لٹریچر (Literature) کے تراجم کی تحریک: تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 428) انگریزی زبان میں ترجمہ کا کام جماعت میں ہو رہا تھا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اس مبارک دور میں اس کے علاوہ دنیا کی مشہور سات زبانوں میں قرآن مجید اور بعض دوسری بنیادی اہمیت کی کتب کے تراجم شائع کرنے کی تحریک فرمائی اور حضور رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اطالوی زبان میں ترجمہ کا خرچ میں ادا کروں گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ چونکہ 7