مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 8 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 8

پہلے مسیح کا خلیفہ کہلانے والا (پوپ۔ناقل ) اٹلی (Italy) میں رہتا ہے اس مناسبت سے قرآن مجید کا جو ترجمہ اطالوی (Italian) زبان میں شائع ہو وہ مسیح محمدی کے خلیفہ کی طرف سے ہونا چاہئے۔نے فرمایا: ނ (سوانح فضل عمر جلد سوم صفحہ 374 تا 383) ہم تحریک جدید: تحریک جدید کے آغاز کا پس منظر بیان کرتے ہوئے سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ تحریک ایسی تکلیف کے وقت میں شروع کی گئی تھی کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ دنیا کی ساری طاقتیں جماعت احمدیہ کو مٹانے کیلئے جمع ہو گئی ہیں۔ایک طرف احرار نے اعلان کر دیا کہ انہوں نے جماعت احمدیہ کو مٹا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اس وقت تک سانس نہ لیں گے جب تک مٹا نہ لیں۔دوسری طرف جو لوگ ملنے جلنے والے تھے اور بظاہر ہم سے محبت کا اظہار کرتے تھے انہوں نے پوشیدہ بغض نکالنے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سینکڑوں اور ہزاروں روپوں سے ان کی امداد کرنی شروع کردی اور تیسری طرف سارے ہندوستان نے ان کی پیٹھ ٹھونکی یہاں تک کہ ایک ہمارا وفد گورنر پنجاب سے ملنے کے لئے گیا تو اسے کہا گیا کہ تم لوگوں نے احرار کی اس تحریک کی اہمیت کا اندازہ نہیں لگایا۔ہم نے محکمہ ڈاک سے پتہ لگایا ہے۔پندرہ سو روپیہ روزانہ ان کی آمدنی ہے تو اس وقت گورنمنٹ انگریزی نے بھی احرار کی فتنہ انگیزی سے متاثر ہو کر ہمارے خلاف ہتھیار اٹھا لئے اور یہاں کئی بڑے بڑے افسر بھیج کر اور احمدیوں کو رستے چلنے سے روک کر احرار کا جلسہ کرایا گیا۔“ تحریک جدید ایک الہامی تحریک: ( تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1943 ء سوانح فضل عمر جلد 3 صفحہ 297) تحریک جدید کو تمام کامیابیوں کے حصول کا ذریعہ اور الہامی تحریک قرار دیتے ہوئے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ پس جماعت کو اپنی ترقی اور عظمت کے لئے اس تحریک کو سمجھنا اور اس پر غور کرنا نہایت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ جس طرح مختصر الفاظ میں ایک الہام کر دیتا ہے اور اس میں نہایت باریک تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔اسی طرح اس کا القا بھی ہوتا ہے اور جس طرح الہام مخفی ہوتا ہے۔اسی طرح القا بھی مخفی ہوتا ہے بلکہ القا الہام سے زیادہ مخفی ہوتا ہے۔یہ تحریک بھی جو القائے الہی کا نتیجہ تھی پہلے مخفی تھی مگر جب اس پر غور کیا گیا تو یہ اس قدر تفصیلات کی جامع نکلی کہ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے زمانہ کے لئے اس میں اتنا مواد جمع کر دیا ہے کہ اصولی طور پر اس میں وہ تمام باتیں آگئی ہیں جو کامیابی کے لئے ضروری ہیں۔“ تحریک جدید کی سکیم (scheme): الفضل 26 فروری 1961 ء سوانح فضل عمر جلد سوم صفحہ 297 تا 300) تحریک جدید کی جو سکیم اللہ تعالیٰ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے دل میں القا کی اس کی تفصیلات بیان کرنے جماعت کو اس کے لئے ذہنی طور پر تیار کرنے کے لئے بطور تمہید حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے 8