مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 6 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 6

دو نڈھال ہو کر صاحب فراش نہیں ہو گئے انہوں نے اپنے آرام اور اپنے علاج کے خیال پر دوسروں کے آرام اور دوسروں کے علاج کو ہر حال میں مقدم کیا۔یہ ایک ایسا شاندار کام تھا کہ دوست و دشمن سب نے یک زبان ہو کر جماعت احمدیہ کی بے لوث خدمات کا اعتراف کیا اور تقریر و تحریر ہر دو میں اس بات کو تسلیم کیا کہ اس موقع پر جماعت احمدیہ نے بہت اچھا نمونہ قائم کیا ہے۔“ 66 (سلسلہ احمدیه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب - صفحہ 358-359) تحریکات حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ: (1) عراقی عوام کی مالی امداد کی تحریک: عراق کی جنگ کے متعلق لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ احمدیوں کو کیا کرنا چاہئے۔تو ایک تو احمدیوں کو مالی امداد اپنی ایمنسٹی (amnesty) کے ذریعہ ضرور بھیجوانی چاہئے کیونکہ بہت مصیبت میں لوگ مبتلا ہیں۔“ (خطبہ جمعہ 4 اپریل 2003ء - الفضل انٹر نیشنل 16 مئی 2003ء) 2) افریقہ (Africa) بھارت (India)، بنگلہ دیش (Bangladesh) اور دیگر ممالک میں قربانیوں کی رقوم بھجوانے کی تحریک: احباب جماعت کو چاہئے کہ افریقہ کے ممالک اور قادیان بھجوانے کے لئے بڑی رقوم دیں اور قادیان کی جماعت کو بھی ہدایت دی جائے کہ وہ یہ رقم ہندوستان کے ان غریب علاقوں میں تقسیم کریں جہاں کے لوگوں کو سارے سال میں ایک دفعہ بھی گوشت کھانے کو نہیں ملتا۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے جرمنی کو بھی متوجہ فرمایا کہ وہ افریقہ، ہندوستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے غربا کیلئے قربانی کی رقوم بھجوائیں۔(3 (خطبہ عید الاضحیہ 28 مارچ 1999ء۔روزنامہ الفضل یکم اپریل1999ء) سیرا لیون (Sierra Leone) کے مسلمان یتامیٰ اور بیوگان کی خدمت کی تحریک: ”ہمارے پاس اس وقت بہت سے خدمت کے ایسے میدان خالی پڑے ہیں جہاں یتامی اور بیوگان کی خدمت کو پہلے سے زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔افریقہ میں مثلاً سیرا لیون میں جو بکثرت مظالم ہوئے ہیں ان کے نتیجہ میں بعضوں کی ٹانگیں کاٹی گئیں مگر میں جماعتوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں اور افریقہ (Africa) کی دوسری جماعتوں کو بھی کہ یتیم اور بیوگان کا جہاں تک مسئلہ ہے تو یہ ایک عام شکایت ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔تو جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ مسلمان ہیں، سردست اگر مسلمانوں کی ذمہ داری کرنے کی جماعت کوشش کرے تو یہ بھی اگر چہ ہماری توفیق سے بہت زیادہ کام ہے لیکن اگر محض لِلہ یہ کام کریں تو میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری توفیق بڑھاتا چلا جائے گا۔“ (خطبہ جمعہ 29 جنوری 1999ء۔الفضل انٹر نیشنل 19 تا 25 مارچ 1999ء) 6