مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 287 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 287

سفر مغربی افریقہ 13 مارچ تا 14 اپریل 2003 ء سفر سپین سفر مشرقی افریقہ سفر کینیڈا سفر بھارت سفر مشرق بعید یکم جنوری تا 10 جنوری 2005 ء 26 اپریل تا 25 مئی 2006 ء 4 جون تا 7 جولائی 2005 ء 11 دسمبر 2005 ء تا 17 جنوری 2006ء 4 اپریل تا 15 مئی 2006ء حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کا دورہ غانا: : 13 مارچ 2004ء بروز ہفتہ کو حضور ایدہ اللہ تعالٰی وبج کر 40 منٹ پر بیت الفضل لندن سے ہیتھرو ائر پورٹ کے لئے روانہ ہوئے۔روانگی سے قبل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعا کروائی۔ہیتھرو ائر پورٹ پہنچنے پر امیر صاحب یو۔کے۔اور دوسرے جماعتی عہد یداران نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ سے مصافحہ کا شرف حاصل کیا۔برٹش ائر پورٹ کی فلائٹ 819 BA 12:15 منٹ پر اکرا غانا کے لئے روانہ ہوئی۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جہاز غانا کے لوکل ٹائم کے مطابق شام چھ بج کر 35 منٹ پر اکرا کے انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اُترا۔تین ہزار سے زائد افراد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے استقبال کے لئے ائر پورٹ پر موجو د تھے۔جہاز کی سیڑھیوں پر مکرم عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر و مشنری انچارج غانا نے حضور پرنور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو روایتی سکارف پہنایا۔صدر مملکت غانا کی نمائندگی میں ان کے پریس سیکریٹری نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔14 مارچ کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ٹی آئی سیکنڈری سکول گومسوا پوٹسن کے معائنہ کے لئے تشریف لے گئے سکول کے نیوی کیڈٹ نے سکول بینڈ کے ساتھ جن کی تعداد ساٹھ تھی، گارڈ آف آنر پیش کیا، سکول میں مسجد کے لئے مجوزہ جگہ اور مسجد کا نقشہ بھی ملاحظہ فرمایا۔حضور نے منگوس نامی قصبہ میں تعمیر شدہ وسیع و عریض مسجد بھی دیکھی جس کا افتتاح حضرت خلیفة أمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 1988ء میں اپنے دورہ افریقہ کے دوران فرمایا تھا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدیہ ہسپتال اگو نہ سویڈرو کا بھی معائنہ فرمایا۔بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ٹی آئی سکول Ekumfi Essarkyi کا دورہ بھی کیا جہاں حضور اکتوبر 1979 ء سے مارچ 1983 ء تک پرنسپل رہے تھے۔الفضل 24 تا 26 مارچ 2004ء) 15 مارچ کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ غانا کے نیشنل ہیڈ کوارٹرز کا معائنہ فرمایا۔نیشنل کوارٹرز کے Exhibition Hall میں اس گندم کے چند سٹے بھی رکھے گئے تھے جنہیں خود حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے قیام غانا کے دوران ٹمالے (Temale) کے نواح میں کاشت فرمایا تھا۔اسی دن حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے غانا کے صدر مملکت سے ان کے صدارتی محل پر ملاقات فرمائی، اس کے علاوہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ غانا کے احمدیہ پرنٹنگ پریس کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کے طور پر سختی کی نقاب کشائی کی اور دعا کرائی اس پریس کی عمارت کی تعمیر کے بعد پریس اکرا ( Accra ) سے ٹیما(Tema) منتقل ہو جائے گا۔الفضل 27 مارچ 2004ء) 16 مارچ کو حضور پرنور ایدہ اللہ تعالیٰ کا سوا (Kasoa) کے لئے روانہ ہوئے کاسوا کے قریب ایک قطعہ زمین جو تین ایکڑر ہے، مخصوص کر کے موصیان کے لئے قبرستان بنایا گیا ہے یہ تمام جگہ الحاج بی۔اے بانسو صاحب نے جماعت کو بطور عطیہ دے دی تھی۔اس قبرستان کا معائنہ کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ویسٹرن ریجن میں واقع احمد یہ ہسپتال ڈابوسی رقبہ ہے مشتمل 287