مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 286
19 ستمبر کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ماریشس کے گورنر جنرل اور وزیر اعظم سے ملاقات فرمائی اسی دن شام کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ماریشس یو نیورسٹی میں ایک لیکچر دیا۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کا دورہ بھارت: ( الفضل 17 جون 2003ء) مورخہ 15 دسمبر 1991ء کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ تاریخی صد سالہ جلسہ سالانہ میں شرکت کی غرض سے لندن کے مشہور ہیتھرو ائر پورٹ سے قادیان کے لئے روانہ ہوئے اور اگلے دن یعنی 16 دسمبر کو ہندوستان کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے سر زمین پر رونق افروز ہوئے۔18 دسمبر کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے غیاث الدین تغلق کے تعمیر کردہ قلعہ اور اس کے بعد قطب مینار کی سیر فرمائی۔19 دسمبر کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ دہلی سے امرتسر بذریعہ ٹرین روانہ ہوئے۔جب ٹرین امرتسر پہنچی تو وہاں کے D۔C اور S۔P نے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہا۔بٹالہ پہنچنے پر ایڈیشنل ڈی سی اور S۔D۔M بٹالہ نے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا، بٹالہ سے گزر کر حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ اپنی منزل یعنی قادیان دارالامان پہنچ گئے جہاں ناظر صاحب اعلیٰ قادیان اور پاکستان کی انجمنوں کے مختلف لوگوں نے شرف استقبال حاصل کیا۔مؤرخہ 20 تا 25 دسمبر 1991 ء مسلسل چھ دن مسجد اقصٰی میں بعد از نماز مغرب و عشا مجالس عرفان منعقد ہوتی رہیں جن میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے احباب و مستورات کے تمام سوالات کا جواب نہایت تسلی بخش انداز میں دیتے رہے۔26 دسمبر 1991ء کو تاریخی جلسہ قادیان کا آغاز سیدنا خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھوں لوائے احمدیت کی تقریب پرچم کشائی سے ہوا۔یہ مقدس جلسہ سالانہ تین دن تک جاری رہا ان تین دنوں میں حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نہایت بصیرت افروز خطابات فرمائے۔اس جلسہ میں نہ صرف ہندوستان کی دور دور کی جماعتوں سے کثرت سے احمدی و غیر احمدی احباب نے شرکت کی بلکہ بیرونی ممالک سے بھی ایک بڑی تعداد شریک جلسہ ہونے کی غرض سے حاضر ہوئی تھی۔(ہفت روزه بدر 23 جنوری 1992ء) 4 جنوری 1992 ء کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ براستہ امرتسر دہلی کے لئے عازم سفر ہوئے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے جس ٹرین میں سفر فرمایا وہ 4 جنوری کو رات 10:30 بجے دہلی سٹیشن ڑکی جہاں سے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ معہ قافلہ کاروں اور کوچ کے ذریعہ بیت الہادی دہلی پہنچے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا دہلی میں قیام مسجد ہادی سے منسلک مشن ہاؤس میں تھا۔10 جنوری 1992 ء کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ کی بیگم صاحبہ سیدہ آصفہ بیگم صاحبہ جو گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھیں لندن واپس تشریف لے گئیں۔10 جنوری 1992 ء کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ دوبارہ قادیان کی مقدس بستی میں وارد ہوئے جہاں خلقت کا ایک انبوہ اپنے آقا کے استقبال کے لئے موجود تھا۔قادیان دوبارہ ورود کے بعد حضور نے میونسپل کمشنر قادیان حکیم سئون سنگھ سے بھی ملاقت فرمائی۔حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالی کے مبارک سفر: (ہفت روزه بدر قادیان 30 جنوری 1992ء) 286