مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 91
91 ہے۔اس میں بھی آپ نے آگے ہی آگے بڑھنا ہے اور آگے بڑھنے کے لئے جو ذرائع آپ کے سامنے آج یا کل یا پرسوں رکھے گئے ان کو واپس جانے کے بعد عمل کی دنیا میں ڈھالیں اور کوشش کریں کہ مجوزہ طریقوں پر عمل کر کے بجٹ کو پہلے سے بہت زیادہ بڑھا دیں۔اب ہم دعا کے بعد رخصت ہوں گے۔دعا کے سلسلہ میں ایک بات یہ ہے کہ کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی حمد کرنے اور درود پڑھنے کی طرف جماعت کو توجہ دلائیں اور اس کی باقاعدہ ایک مہم چلائی جائے خصوصیت کے ساتھ جن تاریخوں میں جمات کو الٹی میٹم دیا گیا ہے ان تاریخوں سے پہلے غیر مولی پروگرام بنایا جائے تہجد کی نمازوں کا بھی اور سارے سارے دن دعائیں کرنے کا بھی۔دعا کا طریقہ یہ ہو گا کہ سب سے پہلے حمد باری تعالی یعنی تسبیح و تحمید کی جائے اور دل کو خوب خدا کی یاد میں غرق کر کے اس کے پیار اس کے حسن اور اس کی اعلی ذات و صفات کا تصور باندھ کر دعا کی جائے تب حمد باری دل سے جاری ہو گی اس کے بعد بڑے درد اور گہرے جذبہ عشق اور محبت کے ساتھ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود بھیجے جائیں اور پھر بڑے درد مند دل کے ساتھ یہ دعا کی جائے کہ اے اللہ ہماری تو ساری کائنات اور سارا وجود تو ہے یا تیرا محبوب رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں۔ہمیں اس سے کاٹنے کی کوشش کی جار ہی ہے ہم نہیں کٹ سکتے۔ہم اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے اس لئے اے خدا اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا فرما کہ یہ جو کاٹنے لے ہیں یہ ہمارے اندر شامل ہو کر اس لذت کو پا جائیں جو حقیقی وصال کی لذت ہے وہ ہمیں کاٹنے میں کلیہ ناکام رہیں اور خود جماعت میں داخل ہو ہو کر اس زندہ خدا سے تعلق جوڑ لیں۔جس کو ہم نے دیکھا ہے ایک محسن خدا کے طور پر اور اس زندہ رسول سے تعلق جوڑ لیں جس کو ہم نے ایک زندہ رسول کے طور پر دیکھا ہے۔اور جو بنی نوع انسان میں ہمارے لئے محبوب ترین وجود ہے اور جس کے لئے ہم ہر قربانی کے لئے تیار ہیں۔یہ دعا کریں۔اور پھر وہ مسنون دعا بھی کریں اللهم ان نجعلک فی نحورهم و نعوذبک من شرورهم دیہاتی جماعتوں کو بھی یہ دعا اور اس کا ترجمہ سکھائیں اور باقاعدہ کثرت سے یہ دعائیں کرتے رہیں۔یہ وہ دعائیں ہیں جنہوں نے اس سے پہلے بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کے چھکے چھڑا دیے تھے۔ان کے پاؤں ど زمینیں نکال دی تھیں۔بڑی بڑی طاقتوں کو اس طرح مٹا دیا کہ ان کا کوئی وجود باقی نہ چھوڑا اور جماعت کو ایک نئی سے نئی تمکنت عطا ہوتی رہی۔اس لئے ان آزمودہ دعاؤں پر بہت زور دیں اور پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ کس طرح فضل فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آپ کو خیر و عافیت کے ساتھ خوشی کے ساتھ اور اپنی حفاظت میں واپس لے کر جائے اور آپ واپس جا کر جماعت میں ایک نئی زندگی کی لہر دوڑانے کا موجب بنیں اور اس کے نتیجہ میں ہم اللہ تعالیٰ کے نئے سے نئے فضلوں کو ہمیشہ اپنے اوپر نازل ہوتا دیکھیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آئیے اب دعا کر لیتے ہیں۔یہ بابرکت مجلس مشاورت نہایت ہی تضرع اور ابتہال میں ڈوبی ہوئی پرسوز اجتمائی دعا پر ختم ہوئی۔مرتبہ یوسف سلیم ملک صاحب ایم اے انچارج صیغه زود نویسی