مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 352
352 پر حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) کی خدمت میں دعا کی درخواست کی تو جواب آیا: ”دعا کی تحریک مشتمل آپ کے پر سوز و گداز خط نے خوب ہی اثر دکھایا اور آپ کے لئے نہایت عاجزانہ فقیرانہ دعا کی توفیق ملی اور ایک وقت اس دعا کے دوران ایسا آیا کہ میرے جسم پر لرزہ طاری ہو گیا، میں رحمت باری سے امید لگائے بیٹھا ہوں کہ یہ قبولیت کا نشان تھا۔چنانچہ حضور کی دعا کی قبولیت کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے انہوں نے چار سال تک فعال علمی اور تحقیقی زندگی گزاری۔ڈاکٹر ان کی زندگی اور فعال علمی و تحقیقی زندگی پر حیرت زدہ تھے۔اور برکات صاحب بتاتے کہ ہمارے روحانی پیشوا کی دعائیں خدا تعالیٰ نے سنی تو ڈاکٹر سر ہلا کر کہتے ہاں معجزہ ہے، معجزہ ہے۔“ باقاعدہ جمعہ پڑھتے ہیں: (افضل 9 دسمبر 2000ء) لائبیریا (Liberia) میں ایک احمدی مسٹر ماسا کوئے (Massaquoi) صاحب کا دل بڑھ گیا اور پھیپھڑوں میں پانی پڑ گیا۔ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو اس نے کہافی خوراک 600 امریکن ڈالر خرچ آئے گا وہ خوراک600امریکن برائے ہوئے امیر صاحب کے پاس مدد کے لئے آئے اور حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں بھی دعا کے لئے خط لکھا۔انہیں حضور انور حضرت خلیفة امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) کا نسخہ بنا کر دیا گیا۔الحمد للہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور باقاعدہ بیت الذکر میں جمعہ پڑھنے آتے ہیں۔“ (الفضل انٹر نیشنل 13 اپریل 2001ء) کبھی آنکھیں خراب نہ ہوئیں: مکرمہ امتہ القدوس شوکت صاحبہ بنت عبدالستار خان صاحب تحریر کرتی ہیں کہ پاکستان میں گرمی کی وجہ سے میری آنکھیں ہر وقت خراب رہتی تھیں۔حضور کو دعا کے لیے لکھا آپ نے دعا کی اور فرمایا انشاء اللہ ٹھیک ہو جائیں گی۔اس وقت کے بعد کبھی میری آنکھیں خراب نہ ہوئیں۔“ صحت مند بچے کی پیدائش: " ا روزنامه الفضل 31 مئی 2003ء) مکرم رانا وسیم احمد صاحب صدر جماعت قلعہ کالر والا ضلع سیالکوٹ تحریر کرتے ہیں کہ: 1994ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر خاکسار نے حضور (حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) سے معانقہ اور مصافحہ کرتے ہوئے عرض کی کہ میری اہلیہ کے ہاں بچہ پیدا ہونے والا ہے۔حضور انور (حضرت خلیفۃ ایج الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) بچے کے لئے دعا بھی کریں اور اس کی والدہ کو ہومیو پیتھک دوائی بھی استعمال کے لئے دیں کیونکہ قبل ازیں دو بچے ہوئے تھے انہوں نے اپنی والدہ کا دودھ نہیں پیا۔حضور انور (حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت میری اہلیہ صاحبہ کے لئے ہومیو پیتھک دوائی بھی دی اور بچے کا نام اعجاز احمد تجویز فرمایا۔حضور انور (حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں کے طفیل بچے نے اپنی والدہ کا دو سال دودھ بھی پیا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے صحت مند بھی ہے اور چوتھی کلاس میں تعلیم حاصل کر رہا