مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 183 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 183

حضرت مسیح موعود علیہ السلام : حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تائید و نصرت کے وعدے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں وضاحت کے ساتھ پائے جاتے ہیں۔چنانچہ دسمبر 1907ء میں حضرت مسیح موعود کوخدا تعالی کی طرف سے الہام ہوا: فرمایا د و دو إِنِّي مَعَكَ يَا مَسْرُورُ اے مسرور میں تیرے ساتھ ہوں۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: دو چند سال ہوئے ایک دفعہ ہم نے عالم کشف میں اسی لڑکے شریف احمد کے متعلق کہا تھا کہ: اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں۔البدر 19دسمبر 1907ء) الحکم ، البدر 10 جنوری 1907ء) حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کشف کی تشریح کرتے ہوئے خطبہ جمعہ فرمودہ 12 /دسمبر 1997ء میں وو اب ساری جماعت کو حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کیلئے خاص دعا کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور 66 بعد میں مرزا مسرور احمد صاحب کے متعلق بھی کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی صحیح جانشین بنائے ” تو ہماری جگہ بیٹھ جا “ کا مضمون پوری طرح ان پر صادق آئے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ خود ان کی حفاظت فرمائے اور ان کی اعانت فرمائے۔“ مکرم محمد شریف عوده صاحب امیر جماعت کبابیر: الفضل انٹرنیشنل 30 جنوری 1998ء لندن) مکرم محمد شریف عوده صاحب امیر جماعت کبابیر نے عربی زبان میں اپنے خط محررہ 28 مئی 2005ء میں جو تحریر کیا اس کا ترجمہ یہ ہے: دوست سے مئی 2002ء میں میں نے ایک فلسطینی سے رابطہ کر کے کہا امسال آپ جلسہ سالانہ برطانیہ میں شامل ہوں انہوں نے کہا کہ میں استخارہ کر کے بتاؤں گا۔چند دن کے بعد انہوں نے بتایا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ لندن گیا ہوں اور خلیفہ وقت سے ملاقات بھی ہوئی ہے لیکن حضرت مرزا طاہر احمد صاحب سے نہیں بلکہ کوئی اور خلیفہ ہیں اور اس دوست (امجد کمیل) نے اس خلیفہ کا حلیہ بیان کرنا شروع کر دیا کہ ان کی داڑھی چھوٹی ہے آنکھیں اس طرح کی ہیں وغیرہ۔میں نے کہا میں یہ نہیں سننا چاہتا لیکن مجھے سمجھ آ گئی کہ شاید حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات کی طرف اشارہ ہے بہر حال میں اس خواب کو بھول گیا۔جب اپریل 2003ء میں حضرت خلیفہ رابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات ہوئی اور مکرم عطاء المجیب راشد صاحب نے خاکسار کو فون کے ذریعہ انتخاب خلافت کمیٹی کے ممبر ہونے کی اطلاع دی تو اس بھاری ذمہ داری کے احساس سے مجھے تو جان کے لالے پڑھ گئے بہت دعائیں کیں اور کروائیں۔جب لندن پہنچے اور مغرب اور عشا کی نمازوں کے بعد جب انتخاب کیلئے مسجد میں داخل ہونے کی غرض سے قطار بنا کر کھڑے تھے تو میں نے اپنے 183