مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 182
مکرم را نا رفیق احمد صاحب جہانگیر پارک لاہور : مکرم رانا رفیق احمد صاحب جہانگیر پارک لاہور بیان کرتے ہیں: ”ہماری نانی صاحبہ نے جو صحابیہ حضرت اقدس اور کریم بخش ( نانبائی) کی صاحبزادی اور زوجہ صوفی حبیب اللہ خان ام سعید اللہ خان پروفیسر ٹی آئی کالج ربوہ نے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمہ اللہ اپنی پگڑی حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کو دے رہے ہیں اس کے بعد حضرت اقدس کو بھی انہوں نے پاس بیٹھے ہوئے دیکھا۔“ مکرم لئیق احمد طاہر صاحب سابق مبلغ انگلستان: مکرم لئیق احمد طاہر صاحب سابق مبلغ انگلستان بیان کرتے ہیں کہ: (روز نامه الفضل 8 اگست 1982ء صفحه 3) کرائیڈن (انگلستان) کے ایک دوست مکرم خواج احمد صاحب نے شوریٰ 1361 ہش ( 1982ء) سے چند روز قبل مسجد اقصیٰ کے سامنے مجھے خواب سنائی کہ انہوں نے دیکھا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے اپنی پگڑی صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو پہنائی ہے۔“ (روز نامه الفضل 8 اگست 1982ء صفحہ 3) مکرم عبدالباری احمدی صاحب کیلگری (Calgary) کینیڈا (Canada): مکرم عبدالباری احمدی کیلگری کینیڈا سے بیان کرتے ہیں کہ: 9/10 جون 1982ء کو خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کھڑے ہیں پاس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد کھڑے ہیں اتنے میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے اپنی پگڑی اتاری اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے پر رکھ دی اور فرمایا یہ تم سنبھالو ہم تو چلتے ہیں ہم وہاں کھڑے ہیں کہ حضرت خلیفہ اُسیح الثالث رحمہ اللہ ننگے سر روانہ ہو جاتے ہیں اور جاتے ہوئے فرماتے ہیں ہم نے یہاں کیا لینا ہے وہاں ہی چلتے ہیں اس نظارے کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے ہاتھ اٹھا کر دعا کرائی اور جو دعا کرنے کی حالت حضرت صاحب کی تھی وہ ایسی تھی کہ جیسے کہا جاتا ہے کہ دعا ایک موت چاہتی ہے ویسی حالت تھی یعنی آپ (رحمہ اللہ ) دعا فرماتے فرماتے خدا تعالیٰ میں غرق ہونے والی حالت پیدا کر لیتے ہیں اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔“ خلافت خامسہ کے متعلق پیشگوئیاں : (روز نامه الفضل 8 اگست 1982ء صفحہ 3) حضرت مرزا مسرور احمد خلیلة لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے متعلق پیش خبریاں: 182