خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 68
۶۷ پھر فرمایا: بہت آسان ہے کہ خلفاء کا بھی یہی کام ہوتا ہے۔کیونکہ خلیفہ جو آتا ہے اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ اپنے پیشرو کے کام کو جاری کرے۔پس جو کام نبی کا ہوگا وہی خلیفہ کا ہوگا۔اب اگر آپ غور اور تدبر سے اس آیت کو دیکھیں تو ایک طرف نبی کا کام اور دوسری طرف خلیفہ کا کام کھل جائے گا۔“ منصب خلافت - انوار العلوم جلد ۲ صفحہ ۲۴) نبی کا کام بیان فرمایا تبلیغ کرنا کافروں کو مومن کرنا ، مومنوں کو شریعت پر قائم کرنا، پھر باریک در باریک راہوں کا بتانا، پھر تزکیہ نفس کرنا ، یہی کام خلیفہ کے ہوتے ہیں۔“ منصب خلافت۔انوار العلوم جلد ۲ صفحہ ۲۸) ان اقتباسات سے بڑی پختگی کے ساتھ یہ بنیاد قائم ہوتی ہے کہ خلافت دراصل ان تمام برکتوں کے جلو میں قائم ہوتی ہے اور انہی کے ساتھ جاری رہتی ہے جو نبوت کے ذریعہ جماعت مومنین پر نازل ہوتی ہیں۔اس زاویہ نگاہ سے جب برکات خلافت کے مضمون کو دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ان تمام برکتوں کا احاطہ کرنا ممکن نہیں جو نبوت یا خلافت کا خاصہ ہیں۔پس ان میں سے معدودے چند برکتوں کا مختصراً اور اجمالی طور پر یہاں ذکر کیا جا رہا ہے تا کہ یہ پہلو کسی حد تک واضح ہو جائے کہ آج خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ خلافت راشدہ کے طفیل جن برکات نبوت سے فیضیاب ہو رہی ہے، وہ کس قدر عظیم ہیں اور یہ جماعت کس قدر خوش قسمت و خوش نصیب ہے کہ اس میں خلافت کی نعمت جاری ہے۔