خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 327
۱۳۲۳ نعمت خلافت ثانیہ ہے۔خلافت ثانیہ ۱۹۱۴ء میں خدا تعالیٰ نے قائم کی۔اور مارچ ۱۹۳۹ء کو اس پر چھپیں سال پورے ہو جائیں گے۔اس خیال سے میرے دل میں جوش پیدا ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور نمونہ کے طور پر اور اس نعمت کے شکریہ کے طور پر ہماری طرف سے بھی نذرانہ پیش ہونا چاہئے۔اس وقت مالی رنگ میں میرے ذہن نے ایک تجویز سوچی۔اور وہ یہ تھی کہ جماعت میں اس کے متعلق ایک تحریک کی جائے۔میں نے اس وقت یہ تحریک اپنے بعض دوستوں کی خدمت میں پیش کی۔تا کہ وہ اس میں خصوصیت کے ساتھ حصہ لیں۔وہ تحریک یہ ہے کہ ہم ایک ایسی رقم جمع کریں جو کم از کم پہلے ایک وقت میں جماعت نے جمع نہ کی ہو۔اور وہ رقم مارچ ۱۹۳۹ء میں یا اس کے قریب مناسب موقع پر مثلاً اس سال کی مجلس مشاورت پر حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کی جائے اور حضور سے درخواست کی جائے کہ یہ جماعت کی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حضور شکر کا اظہار ہے۔حضور اس کو جس طرح پسند فرمائیں خرچ کریں۔اس رقم کا اندازہ میں نے تین لاکھ روپیہ کیا ہے۔میں نے اس رقم کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے۔ایک حصہ میں نے عام دوستوں کے لئے چھوڑا ہے اور اس کی مقدار ایک لاکھ روپیہ ہے۔دوسرا حصہ یہ ہے کہ ایک عام تحریک کر کے جماعت کے دوسرے احباب سے دو لاکھ روپیہ جمع کیا جائے۔پہلا حصہ تو اسی وقت شروع کر دیا گیا تھا اور دوستوں نے توقع سے بڑھ کر اس میں حصہ لیا۔۔۔۔۔تحریک کے پہلے حصہ کے متعلق شرط ہے کہ جو دوست کم سے کم ایک