خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 328 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 328

۳۲۴ ہزار روپیہ کی رقم اپنے ذمہ لیں اور وعدہ کریں کہ وہ اتنے عرصہ کے اندرادا کر دیں گے، وہ شریک ہوں۔پہلی تحریک پر ۸۵ ہزار کے وعدے آچکے ہیں اور کچھ رقم ادا بھی کی گئی ہے۔یہ رقم خزانہ صدر انجمن احمد یہ میں داخل ہوتی رہی ہے۔۔۔۔۔اب میں مختصراً پہلے حصہ کے متعلق تحریک کرتا ہوں کہ جن احباب کو خدا تعالیٰ توفیق دے وہ ایک ہزار کی رقم اپنے ذمہ لیں اور بیت المال میں مارچ ۱۹۳۹ ء تک یعنی پندرہ ماہ کے عرصہ میں بھجوا دیں۔تحریک کا دوسرا حصہ عام ہے اور وہ دولاکھ روپے کی فراہمی سے تعلق رکھتا ہے۔اس وقت میں اس کو بھی پیش کرتا ہوں تا کہ احباب جماعت مارچ ۱۹۳۹ ء تک اس رنگ میں جو عشقیہ رنگ ہے اور جس میں وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جو عظیم الشان نعمت انہیں دی ہے۔اس پر ۱۹۳۹ء کے مارچ میں پورے پچیس سال ہو جائیں گے، اپنی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حضور شکر کے طور پر دو لاکھ روپے کی رقم پیش کریں۔“ الفضل قادیان ۲۷ دسمبر ۱۹۳۷ء) پھر اس خلافت جو بلی کی اہمیت اور غرض و غایت بیان کرتے ہوئے ۲۷ / اپریل ۱۹۳۸ء کو حضرت چوہدری صاحب فرماتے ہیں: یہ عجیب اتفاق ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ آئندہ سال ہمیں وہ تین نوع کی خوشیوں کا موقع عطا فرمانے والا ہے۔پہلی خوشی تو یہ ہے کہ خلافت ثانیہ کا عہد مبارک آئندہ مارچ یعنی ۱۹۳۹ء میں چھپیں سال کا ہوگا۔انشاء اللہ تعالی۔دوسری یہ کہ حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی عمر کے پچاس سال بھی آئندہ سال پورے ہوں گے۔کیونکہ ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء آپ کی پیدائش کا دن ہے اور پچاس